بلوچستان حملے کا تعلق افغانستان سے ملا، سول و فوجی حکام کی بریفنگ

0
18

کو ئٹہ / اسلام آباد 11جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) سول و ملٹری قیادت نے اسلام آباد میں تعینات تمام ممالک کے سفیر وں اور ہائی کمشنرز کو بریفنگ کے دوران کہا کہ پاک مخالف دشمن قوتوں سر حد پار بیٹھ کر آ پس میںمل کر پاکستان میں عدم استحکام پھیلا رہے ہیںاور بلوچستان اسمبلی کے قر یب خودکش حملے کا تعلق افغانستان سے ملا ہے۔ وزیرخارجہ نے بھارت پر الزام لگاتے ہو ئے غیر ملکی سفیروں کو دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں کامیابیوں، کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعا ل کارروائیوں، شہری آباد ی پر بمباری، کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور افغان سرحد پار کرکے پاکستانی چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیوز یر خارجہ کی بریفنگ کے دوران سیکرٹری خار جہ تہمینہ جنجوعہ، پاک فوج کے چیف آف جنر ل اسٹاف اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجو د تھے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے الزام لگا تے ہو ئے کہا کہ بھار ت کشمیر میں 7 لاکھ نہتے کشمیر یوں پر فوجیوں کے مظالم ہزاروں معصوم لوگوں جن میں خواتین، بچے، نوجوان اور بوڑھے بھی شامل ہیں کو شہید کیا جارہا ہے، کئی نوجوانوں کو آنکھوں سے محروم کردیا گیا اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں جبکہ پاکستانی سکیورٹی اداروں اور قوم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں اور دہشت گردوں کی کمر توڑ دی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان افغا نستان میں امن چاہتا ہے مگر افغانستان کے اندر موجود دہشت گر دوں کے ٹھکانوں سے اٹھ کر دہشت گرد پاک افغان سرحد پار کر کے ہماری فوجی چوکیوں پر حملے کرتے ہیں اور افغان سر زمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے پاکستان کو شدید خطرہ ہے ۔ وزیرخارجہ نے غیر ملکی سفار تکا رو ںکو افغا نستا ن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے پا کستان کی سلامتی کو لاحق خطرات سے بھی آگاہ کیا۔