بھوگاﺅں ریلوے اسٹیشن بنیادی سہولیات سے محروم :مسافر پریشان

0
11

بھوگاﺅں ،مین پوری 09جنوری ( حا فظ محمد ذاکر) ریلوے اسٹیشن پر بنیادی سہو لیا ت نہ ہو نے کی وجہ سے مسافروں کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،حفظان صحت مہم کی مسلسل نظر اندازی ریلوے اسٹیشن پر دیکھ نے کو مل رہی ہے ،گندگی اسٹیشن کے ارد گرد گندی ہی گندی جمع ہے ، اور صفائی اہلکاروں کی غیر موجودگی کی وجہ سے بیت الخلاءبند پڑے ہیں ۔ملک بھلے 21 ویں صدی سے 24 ویں صدی پر پہنچتا جا رہا ہو، لیکن ریلوے اسٹیشن بھوگاﺅںآج بھی بنیادی سہولیات سے محروم رہ کر 14 و یں صدی کی یاد دلا رہا ہے۔اسٹیشن پر مسا فرو ں کے بیٹھنے کے لئے چند دائمی بینچیں خستہ حالت میں ہیں ،لوپ لائن پرمسافر و ں کو زمین پر بیٹھنے یا پھر ٹہل ٹہل کر مسافروں کو ٹرین کا انتظار کرنا پڑتا ہے،اسٹیشن کی لمبائی کم ہونے کی وجہ سے کالندری ایکسپریس، آ نند بہار میل گاڑی ، اور ٹونڈلا کا س گنج پےسےنجر کے ڈبے اسٹیشن سے باہر ہو جاتے ہیں ،جس سے مسافروں کو چڑھ نے اور اتر نے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، و ہیں اسٹیشن پر بنے بیت الخلاءکے بند رہنے کی وجہ سے مسافروں کو کھلے میں رفع حا جت کے لئے مجبور ہونا ہڑتا ہے ،اسٹیشن پر پسریگندگی مرکزی حکومت کی طر ف سے چلا ئے جا رہی صفائی مہم کو چڑھا تے دکھ رہی ہے،اسٹیشن کا لےڈ لائن فون زیادہ تر خراب ر ہنے سے لوگوں کو ریلوے کی آمد ورفت کی معلومات کیلئے ادھر ادھر بھٹکنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے،اس سلسلے میں، اسٹیشن ماسٹر عتیق احمد نے بتایا کہ صفائی کا ر کنوں کو سالوں سے تعینات نہیں کیا گیا ہے ،اسٹیشن پر تعینات تما م عملے سے 3500 روپے کی چندہ کر کے صفائی کا کام کرایا جارہا ہے، اس سلسلے میں بہت سی شکایات بھیجی جا چکی ہیں ۔ ٹرین کے انتظار میں بیٹھی نشا چوہان نے بتایا کہ اس نیم کروری جانا ہے ٹھنڈ کی وجہ تاخیر سے ٹرین آ نے کی اطلاع ہے۔ بیت الخلاءبند ہونے کی وجہ سے مسا فروں کو کھلے میں رفع حا جت کو جانے پر مجبور ہونا پڑتا ہے ،70 سالہ سرمن سنگھ نے بتایا سخت سردی کے باوجود الاﺅ نہیں جلائے گئے ہیں ۔