جلسہ کا بائیکاٹ کر کے عوام نے منفی سیاست کو دفن کیا: احسن اقبال

0
65

لاہور / اسلام آباد 18جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے جلسہ کا بائیکاٹ کر کے عوام نے منفی دھرنا سیاست کو دفن کر دیا ہے۔لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے پر رد عمل میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی ترقی کو کوئی انتشار پھیلا کر کریش نہیں کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران اور زرداری ایک ہی کشتی کے سوار ہیںجبکہ مسلم لیگ ن نے ملک کو تباہی کے دلدل سے نکالا ہےاور عوام اس کے ساتھ ہیں -احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2018 میں 2013 سے بڑی کامیابی حاصل ہو گی۔