حکومت جس کام کے پیسہ دے رہی ہے اسے اپنا فرض سمجھ کرکریں :ڈی ایم

0
15

مین پوری 06 جنوری (حافظ محمد ذاکر )تھانہ علاقہ کے تمام گا¶ں میں زمینی تنازعہ، جبراًقبضوں کے واقعات کی فہرست علاقے کے بیٹ کانسٹیبل، لیکھ پال سے بنوائی جائے، نشا نزدہ کر کے گا¶ں ،گا¶ں ٹیم کو بھیج کر باہمی مفا ہمت کے بعد معاہدے کی بنیاد پر زمینی تنازعات ختم کئے جائیں گے ، موقعہ پر جو بھی ٹیم جائےگی اس ٹیم کی پوری تفصیلات پولیس سٹیشن کے جی ڈی میں درج کی جائے گی۔گا¶ں میں کی جانے والی کارروا ئیو ں کی تفصیلات بھی واپسی پر پولیس اسٹیشن کی جی ڈی میں درج کی جانی چاہئے ، تھانہ یومِ حل ، ائی ،جی آر ،ایس ،یومِ تحصیل پر زمینی تنا زعہ سے متعلق آنے والی شکایات کا ترجیحی طور پر ازالہ کیا جائے ، مذکورہ ہدایات ضلع افسر پردیپ کمار نے یومِ تھانہ حل کے موقع پر تھانہ کرہل، برنا ہل میں فریادیوں کا مسئلہ سننے کے بعد د ئے ۔ انہوں نے یومِ حل سے غائب چکبندی افسر کرہل کملیش کمار، چکبندی افسر برناہل راجیو شرما سے وضاحت حاصل کرنے کا حکم دیا. انہوں نے نارا ضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یومِ تھانہ حل پر آنے والی شکایات کا اسی دن ا زالہ کیا جانا لازمی ہے، لیکن تھانہ برناہل میں 02 شکایات ماہ دسمبر 16 سے زیر التوا ہے،قانون گو کی منتقلی ہو گئی ،لیکن یومِ تھانہ حل میں شکایات اب بھی زیر التواءہیں، انہوں نے موقع پر موجود قانون گوہ، لیکھ پال کو ہدایت کی کہ اگر آج مسئلہ کو حل نہ ہوا تو معطلی کی کارروائی کی جائے گی۔مسٹر کمار نے یومِ تھانہحل کے موقعہ پر نگلا بری کے فریادی دھر یندر کمار کی طر ف سے صفائی اہلکار کی طرف سے گا¶ں میں کام کئے جانے کی شکایت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تمام سیکشن ترقی حکام کو ہدایت کی کہ صفائی اہلکار کی تنخواہ تبھی دی جائے جب گرام پردھان پورے ماہ گا¶ں میں صفائی ہو نے کا سرٹیفکیٹ دیں ،انہوں نے کہا کہ جو بھی سرکاری افسر، اہلکار اپنی ذمہ دار یوںکو ادا نہیں کر ے گا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا، جس کا جو کام ہے وہ کرے ،اور حکومت جس کے لئے تم کو تنخواہ دے رہی ہے وہ کام اس کو کرنا ہی پڑے گا۔اس موقع پر تحصیل آفیسر کرہل مہیش پر کاش ، علاقائی پولس افسرکرہل گریش کمار سنگھ، تحصیلدار کرہل اشوک کمار، سیکٹر ڈیولپمنٹ آفیسر برناہل اجول کمار، تھا نہ انچارج کرہل، کے کے تیواری، برناہل دھر میندر دہیا وغیرہ موجود رہے۔