دہلی کوہرا کر ودربھ پہلی باررنجی چمپئن

0
11

نئی دہلی ،01جنوری (آئی این ایس انڈیا)ودربھ نے گوتم گمبھیر اور رشبھ پنت جیسے مایہ ناز سے بھری دہلی کی ٹیم کو شکست دے کر پہلی بار رنجی ٹرافی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔چوتھی اننگز میں ودربھ کی ٹیم کو جیت کے لئے 32 رنز کا ہدف ملا، جسے اس نے 1وکٹ کے نقصان پر صرف 5اوور میں ہی حاصل کر لیا۔ودربھ کو سلامی بلے باز فیض فضل(2) کے طور پر صرف ایک جھٹکا لگا۔ہےٹٹرک سمیت 8 وکٹ لینے والے رجنیش گربانی کو مین آف دی میچ کیا گیا۔واضح رہے کہ ودربھ کی ٹیم پہلی بار فائنل میں پہنچی تھی۔وہ اس طرح سے رنجی چمپئن بننے والی 17ویں ٹیم بن گئی ہے۔ودربھ نے ٹاس جیت کر دہلی کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی اور پھر اس ٹیم کو 295رنز پر آ¶ٹ کر دیا۔رجنیش گربانی نے 6 وکٹ لئے۔اس کے جواب میں ودربھ نے اکچھے والکر(133) کے فرسٹ کلاس میچوں میں پہلی سنچری کی بدولت 547رن کا بڑااسکور کھڑا کیا۔دہلی دوسری اننگز میں 280رنز پر آ¶ٹ ہو گئے۔9 ویں بار رنجی فائنل میں کھیل رہے ممبئی کے سابق کپتان وسیم جعفر نے چوکا جڑکر اپنے کیریئر میں پہلی بار خطابی مقابلے میں فاتح رنز بنایا۔ودربھ نے پیر کی صبح اپنی پہلی اننگز 3وکٹ پر 528 رنز سے آگے بڑھائی، لیکن دہلی نے اس کے باقی 3وکٹ جلد ہی نکال دیئے۔نوجوان تےز گےند باز نودیپ سینی نے 135رنز دے کر 5 وکٹ لئے۔دہلی کو ودربھ کی پہلی اننگز میں بائیں ہاتھ کے اسپنر گورو شرما کی کمی محسوس ہوئی جو گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے میدان پر نہیں اترے۔انہوں نے دوسری اننگز میں بلے بازی کی۔دوسری طرف دہلی کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں بھی کمال نہیں کر سکی اور 76اوورز میں 280رن ہی بنا سکی۔اس کے لئے شرےی نے 62 اور نتیش رانا نے 64رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ودربھ کے لئے اکچھے وکھرے نے سب سے زیادہ 95 رن دے کر 4 وکٹ لئے۔ سروٹے نے 30رن دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔