دہلی کی زبردست ٹھنڈی مےں ضرورتمندوں کی مدد کرےں :سمےر خان

0
15

نئی دہلی 06جنوری(ابصار احمد صد ےقی )دہلی مےں زبر دست ٹھنڈی نے د ستک دے دی ہے اور حسب رواےت سما جی وسےا سی تنظےموں کی جانب سے ٹھنڈی سے ضرو ر تمندوںکو بچانے کے لئے اونی کپڑے ،کمبل ،رضائی و دےگر کپڑے تقسےم کا سلسلہ شر وع ہو گےا ہے۔ سماجی کارکن سمےر خان نے لوگوں سے اپےل کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی اس ٹھنڈی مےں کمبل ،رضائی اور گرم کپڑ وں سے ضرورتمندوں کی مددکرےں عوام مہنگائی کی وجہ سے پرےشان حال ہےں اور اپنی ضرورےات پوری نہےں کر پارہے ہےں ان کی مدد ہو سکے ۔اس موقع پر سماجی کارکن سمےر خان نے کہا کہ ملک مےںنوٹ بندی ،جی اےس ٹی ،مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کو کافی متاثر کےا ہے ان کی ضرورےات پوری نہےں ہوپاتی اور اب ملک مےںخاص کر راجدھانی دہلی زبردست ٹھنڈ نے دستک دے دی ہے جس کی وجہ علاقہ مےں بعض افراد پےسے نہ ہونے کی وجہ سے ٹھنڈ سے بچنے کے لئے کمبل وغےرہ خرےد نہےں پاتے اس لئے ضروری ہم حسب استطاعت ان لوگوں کی مدد کرےں ان تک ٹھنڈ سے بچنے والی چےزےں پہنچائےں تاکہ وہ سکون سے رہ سکےں ۔انھوں نے کہا کہ موسم سرما مےں ضرورتمندوں کی مدد ہمارا اہم فرےضہ ہے اس لئے سےاسی و سماجی کارکنان کو آگے آنے ضرورت ہے ۔انھوں نے مرکزی و دہلی سرکار سے مطالبہ کےا کہ موسم سرما مےں ضرورتمندوں کے لئے مناسب اقدامات کئے جائےں تاکہ ٹھنڈی کی وجہ سے کوئی پرےشان نہ ہو۔