2+ 1

راشٹریہ بھاگیداری آندولن نے کیا ’عوامی بےداری مہم‘ کا آغاز

لکھ¿و14جنوری(پریس ریلیز) ملک و ریا ست کے حالات کو دیکھتے ہوئے راشٹر یہ بھاگیداری آندولن نے یہ اعلان کیا تھا کہ ہم اپنی حامی تنظیموں کے ساتھ عوام کے درمیان جاکر ان کو بےدار کرنے کا کام کریں گے۔ اسی سلسلے میں آج 14جنور ی سے گڑھی کنو رہ، مانک نگر کے قریب دلت بستی سے ’عوامی بےداری مہم‘ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ قومی صدر پی سی کریل نے کہا کہ ملک کے متاثرہ عوام اس مہم سے جڑے اور اپنے حقوق کی حصہ داری حکومت سے یقینی کرنے کےلئے متحد ہوکر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے۔ بےداری مہم میں خاص طور سے انڈین نیشنل لیگ کے قومی نائب صدر حاجی فہیم صدیقی، سماجی کارکن محمد آفاق، ناگرک ادھیکار پریشد کے صدر رفیع احمد، مسلم سماج پریشد کے صدر محمد شعیب وغیرہ موجود تھے۔ سبھی رہنماو¿ں نے مشترکہ طور سے کہا کہ بی جے پی حکومت میں ہمارے بزرگوں کی توہین کی جا رہی ہے ، ہماری مقدس ہستیو ں کے بارے میں نازیبا الفاظوں کا استعما ل کیا جا رہا ہے۔ یہ ہم سب کےلئے فکر مندی کا باعث ہے۔ اگر ہم ابھی بھی بےدار نہ ہو ئے، متحد نہ ہوئے اور مشتعل افراد کو ایسے ہی کھلا چھوڑ دیا تو یہ ملک میں خانہ جنگی کے حالات پیدا کر دیں گے۔ بی جے پی حکومت نے تو بد امنی پھیلانے والوں کو ’ہندوتو‘ کے نام پر چھوٹ دے رکھی ہے، بی جے پی حکومت اپنے مدعوں سے بھٹک گئی ہے۔ وہ صرف دلت و مسلم کے استحصال، گﺅ رکچھا، رام مندر، تین طلاق، وند ے ماترم نغمہ اور سبھی مذہبی مقامات پر لاو¿ڈ اسپیکر کی پابندی جیسے مد عو ں پر اٹکی ہوئی ہے ۔ مرکز میں ساڑ ھے تین برس بی جے پی حکو مت کے گزر چکے ہیں، لیکن اب تک مفاد عامہ میں کوئی کام نہیں کیا۔ آپ تعلیم یافتہ ہوں، متحد ہو ں ، ملک میں اپنی حصہ داری کےلئے جد وجہد کر یں، ملک پر ہمارا حق ہے، ہندوستان ہم سب کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں