4 3

رگھوور داس کی جھارکھنڈ کے عوام کو نئے سال کی مبارکباد

جمشید پور ،یکم جنوری(تاثیر بیورو): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ سال 2018 میں ریاست کے غریب اور محروم لوگوں کے چہروں پر مسکان ہو اور جھارکھنڈ سے غریبی ،جہالت اور بے روزگاری دور ہو اور ہم سب مل کر ایک نئے جھارکھنڈ کی تعمیر کریں۔ جس سے جھارکھنڈ ایک خوشحال ریاست کے طور پر ملک کی سرفہرست ریاستوں میں جگہ بناسکے۔ وزیراعلیٰ آج جمشید پور کے بھالو باسا واقع شیتلا مندر اور سدگوڑا ایسٹ واقع سوریہ مندر میں پوجا ارچنا کرکے ریاست کی ہمہ جہت ترقی اور خوشحالی کی کامنا کی۔ اس موقع پر انہوں نے جھارکھنڈ کے عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں