رین بسروں کے رکھ رکھاﺅ میں لاپرواہی برداشت نہیں ہوگی:ڈی ایم

0
48

مین پوری 16 جنوری (حافظ محمد ذاکر )سرد بھری رات میں کھلے آسمان کے نیچے رات گزارنے والوں کے لئے مستقل، اور عارضی طور پر بنائے گئے رین بسیرا، شیلٹر ہا¶س، کڑاکے کی سردی سے بچانے کیلئے الا ﺅ وغیرہ کا ضلع افسر پردیپ کمار نے رات ۹۔۰۳ بجے اچانک معائنہ کر جائزہ لیا ۔انہو ں نے کوتوالی کے سامنے، تانگا اسٹینڈ پر عار ضی رین بسیرے کا موقع پر جاکر جائزہ لیا ، اور اس میں آرام کر رہے لوگوں سے گفتگو کی انہوں نے رین بسیرے کے باہر الا¶ نہ جلا نے، رین بسیرے میں بقدر ضرورت مقدار میں لحاف، گدے نہ ہونے، رین بسیروں میں کافی گندگی ہونے پر ایگزیکٹیو آفیسر بلدیہ کا وضاحت حاصل کر نے کے لئے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کڑاکے کی سردی میں رین بسیرے میں رات گزارنے والے لوگوں کے لئے سہولیات مہیا رہے۔کافی مقدار میں لحاف گدے دستیاب رہیں، رین بسیرے کے باہر ہر حالت میں روزانہ الا¶ جلایا جائے۔ اس میں کسی بھی سطح پر لاپرواہی نا قابلِ معافی ہوگی، اور جو کوتاہی برتےگا اس پر معطلی کی کارروائی کی جائے گی۔معائنے کے دوران بالائی ضلع مجسٹریٹ ارون کمار سنگھ، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اروند کمار، ذیلی ضلع مجسٹریٹ کرہل مہیش پرکاش وغیرہ لوگ موجود رہے۔