yogi 3

رین بسیرا پہنچے یوگی آدتیہ ناتھ، غریبوں کا حال دریافت کیا

گورکھپور 13 جنوری (ایجنسی): وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اپنے چار روزہ دورے پر گورکھپور پہنچے۔ وزیراعلیٰ پہلے مہوتسو میں نہ جاکر رین بسیروں کا معائنہ کرنے چلے گئے۔ سب سے پہلے گورکھپور کے ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ ، چھاتر سنگھ چوراہا اور آخر میں جھولے لال مندر کے رین بسیرے کا معائنہ کیا۔ بعد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے بتایا کہ ریاست میں ہماری سرکار نے رین بسیروں کو پوری طرح سے سہولیات سے آراستہ کردیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ٹھنڈ سے بچاﺅ ہو اس کیلئے سبھی رین بسیروں میں انتظامیہ کے ذریعہ سارے انتظامات کئے گئے ہیں۔ سی ایم نے کہا کہ ہماری حکومت کڑاکے کی سردی سے بچاﺅ کیلئے غریبوں کے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں