رین بسیرے میں دن رات تالا پڑا رہنے سے غریبوں کو رات گزار نا مشکل

0
16

بھوگاﺅں ،مین پوری 10جنوری( حافظ محمد ذاکر) موسم سرما میں ٹھنڈ سے بچنے کیلئے نگر پنچایت کی جانب سے بنائے گئے ر ین بسیرے میں دن رات تالا پڑے رہنے سے غریبوں کو رات گزار نے کے لئے ادھر ادھر بھٹکنا پڑ رہا ہے۔رین بسیرا بند ہونے کی وجہ سے، ایک شخص کی موت بھی واقع ہو چکی ہے ۔نگر پنچایت کی جانب سے ریاستی حکم نامہ کے تحت رین بسیرا شہر کے اہم جی ٹی روڈ چوراہے پرروڈ ویز بس اسٹینڈ کی کینٹین میں برائے نام کے لیے کھول دیا گیا ہے، رین بسیرا کا فائدہ غریبوں کو نہیں مل پارہا ہے،غریبوں کو سرد راتوں میں سرکو چھپانے کے لئے ادھر ادھر بھٹکنا پڑ رہا ہے، رین بسیر ے میں تالا بند ہو نے کی وجہ سے گزشتہ دنو ضلع فرخ آباد کے قصبہ شمشاباد کے رہنے والے محمد راجو کی سردی سے ٹھٹرن کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔اس ضمن میں شہر پنچایت کے ایگزیکٹیو آفیسر شیام بچن سروج نے بتایا کہ رین بسیرے میں سردی سے بچنے کیلئے تما م انتظامات کئے گئے ہیں،ایک ملازم کی ڈیو ٹی بھی لگائی گئی ہے ،شیام بچن سروج نے کہا کہ انہیں رین بسیرے میں تالا لگا رہنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ، انہو نیں کہا کہ وہ معا ملے کی خود تحقیقات کریں گے ،اور لاپرواہ ملازم کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا ئیں گے۔