کھیل

زمبابوے نے دی سری لنکا کو 12رنوں سے شکست

Written by Taasir Newspaper

ڈھاکہ ، 18 جنوری (یو این آئی) بنگلہ دیش میں جاری سہ فریقی سیریز میں زمبابوے نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے ہرا کر اپ سیٹ کامیابی حاصل کرلی۔شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں 290 رنز کے جواب میں سری لنکا ٹیم 278 رنز کرسکی۔اوپنر ہملٹن مساکاڈزا کے 73 اور سکندر رضا کے 81 رنز فاتح ٹیم کے بڑے اسکور کی بنیاد تھے ، سری لنکا کے اوپنر پریرا کے 80 رنز کافی ثابت نہ ہوئے اور ٹیم 11 گیندیں قبل 278 پر آ¶ٹ ہوگئی تاہم چتارا نے 33 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ زمبابوے ٹیم کی یہ 15 سال بعد نیوٹرل مقام پر کسی آئی سی سی فل ممبر ملک کے خلاف پہلی کامیابی ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper