سابق فوجیوں کے تمام مسائل اولین ترجیحات پر حل کئے جائیں :ڈی ایم

0
10

مین پوری 04 جنوری(حافظ محمد ذاکر )سخت حالات میں مکمل جذبے کے ساتھ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فوجیوں کی وجہ سے ہی دیش کے باشندے محفوظ زندگی بسر کر رہے ہیں ، فوج سے ریٹائرڈ ہوکر آنے والے فوجیوں کا سب کو احترام کرنا چاہئے ان کے مسائل کوسب سے پہلے حل کر نے کے لئے تمام محکموں کو ترجیح دینا چاہئے، انہیں ملنے والی تمام سہولیات وقت سے ملے یہ یقینی بنانے کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں،اگر کسی بھی دفتر میں فوجیو ں کے ساتھ بینک میں بدسلوکی ہوئی تو مجرم کے خلاف م¶ثر کارروائی کی جائے گی۔ ضلع مجسٹریٹ پردیپ کما ر نے فوجی بھائیوں کی میٹنگ میں فوجیوں کے مسائل سننے کے بعد فوجیوں کو یقین دلایا کہ ان کا ہر مسئلہ ترجیحات پر حل کیا جائےگا ، ان کی طرف سے جو بھی عرضیاں دی جائیںگی ، انہیں آن لائن کر کے حل کرایا جائے گا۔انہوں نے فوجی بہبود افسر سے کہا کہ فوجیوں کی طرف سے جو بھی شکایتی درخواست دی جائیں انہیں کلکٹریٹ کے شکایت ٹیبل پر دستیاب کرایا جائے ، جہاں سے ان کی شکایات کو آن لائن کیا جائے گا۔ جب ضلع مسٹریٹ نے فوجیوں کی مشکلات کے بار ے میں معلومات کی ، تو بہت سے فو جیوں نے بتایا کہ ان کو جو پٹے ملے تھے ان زمینوں پر دبنگوں نے قبضہ کر لیا ، اس پر انہوں نے سابق فو جیو ں کو یقین دلایا کہ ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق ہر گا¶ں میں پٹوں، عوامی زمین پر غیر قانونی قبضوں کو نشان زدہ کرایا جا رہا ہے، مہم چلاکر قبضہ ہٹایاجائےگا ، جو اہل ہوں گے زمین پرقبضہ انہی کا ہو گا۔غیر قانونی قبضہکرنے والوں سے سختی سے پیش آیا جائے گا، بہت سی شہید فوجیوں کی بیوا¶ں نے راشن کارڈ بنوانے کا مطالبہ کیا، جس پر ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ جیسے ہی راشن کارڈ بنانے کا عمل شروع ہو گا سب سے پہلے فوجیوں کے خاندانوں کے راشن کارڈ بنوائے جائیں گے۔مسٹر کمار نے سابق فوجیوں کی طرف سے ورثے کے اسلحہ لائسنس منتقلی کرنے کا مطالبہ پر کہا کہ آرمس ایکٹ میں لائسنس صارف کے زندہ رہنے پر جانشین کو اسلحہ لائسنس کی منتقلی کی فراہمی نہیں ہے، اگر کوئی ہدایات ملی تو م¶ثر کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے بینکوں میں سابق فوجیوں سے کی جا رہی بدسلوکی کی شکایت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں م¶ثر کارروائی کی جائے گی، بھارتی اسٹیٹ بینک برانچ بےور کے جس اہلکار کی طرف سے نازیبا سلوک کیا گیا ہے اسے سزا دی جائے گی۔ انہو ں نے بےور میں سبھاش چندر بوس کی مورتی کے پاس مچھلی منڈی کو بند کرانے کا مطالبہ پر بھی کارروائی کر نے کی بات کہی، سرجن پور پتارا کے سا بق فوجی رام سروپ سنگھ چوہان کی طرف سے اہم راستہ سے آبادی تک سڑک بنوانے، گا¶ں میں مرگھٹ کے لئے زمین نشاد زدہ کرانے کو کہا ، کر،اس موقع پر سابق فوجیوں کے علاوہ ضلع فوجی بہبود افسر کرنل بھوپندر سنگھ، دیگر محکمہ کے افسران وغیرہ موجود رہے۔