6+6 2

سردی سے بچاﺅ کے لئے ہندو مسلم کمیٹی کی طرف سے الاﺅ جلائے گئے

بھوگاﺅں ،مین پوری 03جنوری(حافظ محمد ذاکر ) ہندو مسلم جین بودو سکھ عیسائی کمیٹی کی طرف سے شدید سردی پر شہر کے پرانی آلو منڈی سبزی منڈی ،چوراہے پر، پلیا والی مسجد، جامع مسجد اور جین مندر کے ارد گرد الا¶ جلوائے ،صدر حافظ خالد نے ٹھٹھرتے لوگو کیلئے الا¶ جلوائے،اس بہتر کام کے لئے قصبہ کے معزز لوگوں نے کمیٹی کی تعریف کی اس موقعہ پر حافظ محمد فخرالدین، حافظ محمد یوسف ،عرف صوفی جی، لاڈلے خان صاحب ،مولوی سمیع الدین، انار سنگھ ،تیج ویر سنگھ انجینئر محمد عامر حسین خاں،رام کمار سکسینہ وغیرہ موجود رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں