1 2

’سلامتی کونسل کی ٹیم افغانستان کا دورہ کرے گی‘

کابل 12جنوری(آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل افغانستان میں ایک خصوصی ٹیم روانہ کر نے پر غور کر رہی ہے، جو اس شورش زدہ ملک کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لے گی۔ اقوام متحدہ میں قزاقستان کے سفیر کائرت عمروف نے کہا ہے کہ یوں افغانستان میں قیام امن کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دینے میں بھی مدد ملے گی۔ ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کی ٹیم افغانستان کا دورہ کب کرے گی؟ اگر ایسی کوئی ٹیم اس جنگ زدہ ملک کا دورہ کرتی ہے تو یہ گزشتہ سات برسوں بعد سلامتی کونسل کی کسی ٹیم کا پہلا دورہ افغانستان ہو گا۔ عمرو ف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن اور پائیدار ترقی کی خاطر زیادہ جامع اور مربوط کوشش کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں