دنیا بھر سے

شامی اراضی پر اسرائیلی فضائی حملے اور بم باری

Written by Taasir Newspaper

دمشق،۹جنوری(پی ایس آئی)شام میں بشار حکومت کی فوج کے ایک اعلان کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر اور منگل کی درمیانی شب شام کی اراضی پر فضائی حملے کیے۔ ایک عسکری ٹھکانے کے نزدیک ہونے والے میزائل حملوں کے نتیجے میں ’مادی‘ نقصان ہوا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ رات کے دوران تین حملے کیے گئے تاہم کسی خاص ہدف کا تعین نہیں کیا گیا۔ شامی حکومت کی فوج نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ا±س نے ایک اسرائیلی طیارے کو نقصان پہنچایا اور مقبوضہ گولان سے داغے جانے والے دو میزائلوں کا راستہ روک کر انہیں گرا دیا۔

About the author

Taasir Newspaper