10 3

صحافی مختار علی کو رہا کیا جائے، محکمہ خارجہ کا مطالبہ

واشنگٹن 13جنوری(آئی این ایس انڈیا)امریکہ نے آذربائیجان کے صحافی افگن مختار علی کو 12 جنوری کو چھ برس قید کی سزا سنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان، ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق، مختار علی کو 30 مئی کو جورجیا سے اغوا کیا گیا، جب کہ بعدازاں ا±نھیں آذربائیجان میں اسمگلنگ اور دیگر الزامات پر گرفتار کیا گیا، جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اِس کے پیچھے سیاسی محرکات کارفرما ہیں۔ترجمان نے آذربائیجان کی حکومت سے مسٹر مختار علی اور تمام دیگر اسیروں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا، جنھیں اپنی بنیادی آزادی کے اظہار کی پاداش میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ ”ہم اغوا کے بارے میں جارجیا کی جانب سے کی جانے والی تفتیش کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں“، اور اِس بات کا اعادہ کیا کہ ”اس معاملے کو مکمل، بروقت اور شفاف ہونا چاہئے‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں