عامر خان رنگ میں دوبارہ اترنے کےلئے تیار

0
22

لندن ، 11 جنوری (یو این آئی) پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان اس سال دوبارہ سے ایکشن میں دکھائی دیں گے ، وہ 21 اپریل کو مقابلے کے لیے رنگ میں اُتریں گے جبکہ ان کے ممکنہ حریف کیل بروکس ہوسکتے ہیں۔ عامر خان اور ایڈی ہیرن کے درمیان 3 فائٹس کا معاہدہ طے پایا ہے اور 21 اپریل کو اس سلسلے کا پہلا مقابلہ ہوگا۔ادھر یہ واضح کردیا جائے کہ ایڈی ہیرن انگلش باکسنگ پروموٹر ہیں اور وہ میچ روم اسپورٹس کے گروب منیجنگ ڈائریکٹر بھی ہیں۔ باکسر عامر خان اور ایڈی ہیرن کے تعلقات ایک عرصے سے تنازعات کا شکار تھے اور اب دونوں کے درمیان تعلقات خوشگوار ہوگئے ہیں جس کے بعد ملاقات میں باکسنگ فائٹس کا معاہدہ طے پایا ہے ۔اس سے قابل عامر خان نے آخری فائٹ 18 ماہ قبل مئی 2016 میں کینولو الواریز سے کی تھی، جس میں اُن کو حریف باکسر نے چھٹے راو¿نڈ میں ناک آو¿ٹ کردیا تھا۔