3 2

فٹ بال میچ کے اختتامی تقریب میں گریش جویال کی شرکت

نئی دہلی 14جنوری(پریس ریلیز) بیتول مدھیہ پردیش میں منعقدہ ریاستی سطح کے فوٹ بال میچ کے فائنل تقریب میں مسلم راشٹریہ منچ کے قومی تنظیمی کنوینر اور پیغام مادر وطن کے چیف ایڈیٹر گریش جویال نے شرکت کیا۔ اور تما م کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ یہ فوٹ بال میچ مدھیہ پردیش کے بیتول شہر میں منعقد کیا گیا جس میں ریاست مدھیہ پردیش سے 17فوٹ بال ٹیموں نے شر کت کی۔ یہ میچ ٹورنا منٹ نگر پالیکا پریشداور شیوا جی اسپورٹس کلب نے منعقد کرایا۔ یہ پروگرام گزشہ 7جنوری سے شروع ہوکر آج 14تاریخ کو فائنل میچ کھیل کر مکمل کیا گیا۔ فا ئنل میچ کے اختتامی تقر یب میں گریش جویال نے مہمان خصو صی کے طور پر شرکت کی۔ اور تمام کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا کر سب کی حوصلہ افزائی کی۔ اختتامی تقریب میں ممبر پارلیمنٹ محترمہ جیوتی دھوروے نے بھی شرکت کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ایم ایل اے ہیمنت کھنڈیلوال، پرشانت گرگ اور کھلاڑیوں کے سینئر کارکنان نے بھی شرکت کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ ریاست کے کئی اہم مشہور اور نامور کھلاڑ یوں نے شرکت کرتے ہوئے نوجوا ن کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اور ان کے بہتر مستقبل کیلئے دعائیں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں