قصور واقعہ کے خلاف ملتان میں وکلا کی ہڑتال

0
15

ملتان / اسلام آباد 11جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) قصور واقعہ کے خلاف ملتان کے وکلا نے مکمل ہڑتال کرتے ہوئے عدالتی عمل کا بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔وکلا نے ڈسٹرکٹ کورٹس اور ہائیکورٹ میں پیش نا ہو کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ صدر ڈسٹرکٹ بار زبیر یوسف کا کہنا ہے کہ قصور واقعہ انسانیت کے نام پر دھبہ ہے اور ملتان کے وکلا ءاس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کے قصور واقعہ کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سزا دلوائی جائے۔