لاو¿ڈاسپیکرہٹانے کے معاملے میں حکام لوگوں کی دل آزادی کا سبب بن رہے ہیں: اسامہ قاسمی

0
51

کانپور:18جنوری(حافظ محمد ذاکر)مذہبی وعوامی مقامات سے لاو¿ڈاسپیکرہٹانے کے احکاما ت واجازت لینے کے درمےان چل رہی کارروا ئیو ں سے حکومت وسرکاری حکام میں تال میل نہ ہو نے کے سبب لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، بعض حکام لوگوں کی دل آزاری کا سبب بن ر ہے ہیں حکومت کو چاہئے کہ وہ واضح اعلان کر ے تا کہ عوام میں کسی طرح کی بے چینی پیدا نہ ہو اور جمعیة علماءکے اراکین وعہدےداران جہاں پریشا نیاں آرہی ہیں وفد کے ساتھ جاکر معاملہ کو حل کرا ئیں ان خیالات کا اظہار جمعیة علماءاترپردیش کے صدر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی نے کےا ہے ۔ مولانا اسامہ قاسمی نے کہا کہ بعض مقامات سے خبر یں آرہی ہیں کہ اجازت لینے کے لئے فارم بھر نے کے بعد بھی بعض افسران مذہبی مقامات سے اجا ز ت دینے کی کارروائیوں پر کام کرنے کے بجائے لاو¿ڈاسپیکر ہٹانے پر توجہ دے رہے ہیں اور اجازت دینے میںاذان کے اوقات کا خیال نہیں رکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے پریشانی پیدا ہو رہی ہے۔ مولانا نے کہا کہ جب سبھی مذا ہب کے لوگ عدالت کے حکم کی پاسداری کر تے ہوئے اجاز ت لینے کی کوشش کر رہے ہیں، کسی طر ح کا کوئی خلفشار نہیں ہو رہا ہے اےسے حالا ت میں اناو¿، ہر د و ئی، بہرائچ ،میرٹھ ،باغپت سمیت متعدد اضلاع خصو صا گاو¿ں دےہاتوں میںحکام کی نا سمجھی اور ما ئک اتر وانے وبند کرا نے کی ضد سے ماحول خرا ب ہونے کا خطرہ بن رہا ہے حکو مت کو اس پر فوری توجہ دینی چا ہئے اور جو افسران گڑ بڑی کر رہے ہیں ان کے خلا ف کا رروائی کر نی چاہئے ۔ صوبہ کے مختلف اضلاع کے گاو¿ں وقصبات سے فون پر مسلسل شکاےات ملنے کے بعد مولانااسامہ قا سمی نے جمعیة کے احبا ب سے کہا کہ جہاں کہیں بھی پریشانی ہو رہی ہے وہاں کے برادران وطن کے ساتھ وفد کی شکل میں افسران سے مل کر معاملہ حل کرائیں اور ماحو ل کو پر امن بنانے رکھنے میں اپنا پورا تعاون پیش کریں۔