مسلم فورم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جسیم محمد نے نائب صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

0
13

علی گڑھ02جنوری(پریس ریلیز ) فورم فار مسلم اسٹڈیز اینڈ اینا لائسس ( ایم ایم ایس اے) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جسیم محمد نے آج بھارت کے نائب صدر جمہوریہ ونکیا نائیڈو سے ملاقات کی اور موجودہ سما جی اور سیاسی موضوعات پر بات چیت کر تے ہوئے وزیر اعظم نر یند ر مودی پر لکھی گئی اپنی کتابوں کا تحفہ پیش کیا ۔اس سلسلے میں مسلم فورم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جسیم محمد نے بتایا کہ انہوں نے آج بھارت کے نا ئب صدر جمہوریہ ونکیا نائیڈ و سے دہلی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ ڈاکٹر جسیم محمد نے نائب صدر جمہوریہ ونکیا نائیڈ و کو لوک سبھا میں مسلم ویمنس ( پروٹیکشن آف را ئٹس آن میسیج)بل 2017 پاس ہونے کی مبا ر کبا د پیش کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نر یندر مودی کی کوششوں اور سماجی اصلا حات کے نتیجے نہ صرف مسلم خواتین کو بااختیار بنانا ہوگا بلکہ اس کا مثبت اثر ملک کی ترقی پر ہو گا۔اس موقع پر ڈاکٹر جسیم محمد نے نائب صدر ونکیا نائیڈو کو سر سید احمد خا ن پر لکھی ’سر سید اسپیکس‘وزیر اعظم نر یندر مودی کی زندگی اور کامو ں پر لکھی گئی کا رآمد اور معلومات پر منحصرنو کتا بیں تحفہ میں پیش کیں ۔ جس میں اردو میں نریندر مودی فرش سے عرش تک ’ انگریزی میں ‘ نر یندر مودی کالنگ اور انگریزی میں اسٹیٹس مین نریندر مودی اہم ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ ونکیا نائیڈو نے ڈاکٹر جسیم محمد کے کا موں اور کتابوں کی تصنیف پر تعریف کر تے ہوئے کہا کہ اس طرح سے حا لت نو جوانی اور نو عمری میں مثبت کام کرنا ملک کی ترقی کیلئے بہت اہم ہے۔