U.S. President Donald Trump (L) and French President Emmanuel Macron shake hands before a lunch ahead of a NATO Summit in Brussels, Belgium, May 25, 2017.  REUTERS/REUTERS/Jonathan Ernst 4

مظاہرے ایرانی نظام کے ناکام ہونے کی علامت : ٹرمپ اور ماکروں

واشنگٹن 8جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) وائٹ ہاو¿س نے پیر کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانویل ماکروں کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ اس دوران ٹرمپ نے ماکروں کو جزیرہ نما کوریا کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔ دونوں صدور کے درمیان ایران میں جاری مظاہرے بھی زیر بحث آئے۔ وائٹ ہاو¿س کے مطابق بات چیت میں یہ بھی باور کرایا گیا کہ امریکا، جنوبی کوریا اور عالمی برادری شمالی کوریا کو مکمل طور پر غیر مسلّح کر نے کے حوالے سے پ±رعزم ہے۔وائٹ ہاو¿س کی جانب سے جار ی بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں صدور کا اس امر پر اتفاق رائے ہوا کہ ایران میں وسیع پیمانے پر جاری مظاہرے اس بات کی علامت ہیں کہ ایرانی نظام اپنے عوام کی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔ یہ نظام ملکی دولت کو دہشت گر دی کے لیے فنڈنگ اور بیرون ملک مسلح جماعتوں کی سپورٹ کے لیے استعمال کر رہا ہے ۔ایران میں جمعرات 28 دسمبر سے وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ احتجاج ملک کی اقتصادی حالت کے خلاف شروع ہوا تھا تاہم جلد ہی مظاہرین کی جانب سے سیاسی مطالبات سا منے آ گئے۔ اس دوران آمریت مردہ باد کے نعر ے بھی بلند ہوئے جو ایرانی مرشد اعلیٰ علی خامنہ ای کی جانب اشارہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں