???????????????????????????????????? 2

نفٹ کو قومی اہمیت کا ادارہ قرار دینے کی سفارش کی جائے گی: رگھوور

رانچی 11 جنوری (تاثیر بیورو): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ نفٹ کو انسٹی چیوٹ آف نیشنل امپورٹنس قرار دینے کی سفارش کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے نفٹ کے زیر اہتمام منعقد دو روزہ نیشنل ورک شاپ کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل انسٹی چیوٹ آف فاﺅنڈری اینڈ فورج ٹکنالوجی جیسا ادارہ جھارکھنڈ کیلئے فخر کی بات ہے۔ نفٹ کی انسانی وسائل کی طاقت پرجھارکھنڈ کوناز ہے۔ نفٹ نے اپنے 50سال پورے کرلئے ہیں۔ میں اس موقع پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بعد میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ نوجوان ہی بھارت کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار دلانا سب سے اہم کام ہے۔ ان کی صلاحیت کو فروغ حاصل ہو ،ملک کی تاریخ میںپہلی بار نوجوانوں کے اسکل ڈیولپمنٹ کیلئے وزیراعظم نریندر مودی نے خصوصی پہل کی ہے اس کیلئے الگ وزارت قائم کی گئی ہے اور منظم طریقے سے اسکل ڈیولپمنٹ کاکام چل رہا ہے۔ ہم نے بھی اس پر خاص دھیان دیا ہے۔ جھارکھنڈ حکومت بھی نوجوانوں کے کوشل ڈیولپمنٹ کے ساتھ ساتھ انہیں روزگار فراہم کرنے پر دھیان دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں