نقیب قتل کیس : راوانوار تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش

0
55

کراچی / اسلام آباد 19جنوری ( آئی این ایس انڈیا )ایس ایس پی ملیر راو¿انوا ر نے کراچی میں مشکوک مقابلے میں قبائلی نوجوان نقیب اللہ کی موت کی تحقیقات کر نے والی تین رکنی کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔ایس ایس پی ملیر راو¿انوار کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ 2014 میں اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں مفرور ہے، مجھے سیاسی انتقا م کا نشانہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف ایف آئی آر در ج کی تھی،جس کا بدلہ لیا جارہاہے۔ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ نے کہا ہے کہ یہ اوپن انکوائری ہے اگر کوئی عینی شاہد بیان ریکارڈ کرانا چاہے تو کرا سکتا ہے۔ذرائع کے مطا بق کمیٹی تین روز میں مکمل تحقیقات کے بعد ر پورٹ آئی جی سندھ کو پیش کرے گی ۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال نے کہا کہ ر او انو ار کمیٹی کو مطمئن نہ کر سکےتو عہدے سے ہٹا د یں گے، آصف زرداری سے تعلق کا مطلب یہ نہیں کہ راو¿ انوار کے غلط کاموں کو بھی قبول کر لیا جائے۔