2 3

نوجوان ملک کی تعمیر میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں : ضلع مجسٹریٹ

مین پوری 11 جنوری(حافظ محمد ذاکر ) جمہوری نظام کے تحت تمام بالغ ووٹروں کو حق را ئے دہی استعمال کرکے، ایماندار، صاف شبیہ کے نمائندوں کو منتخب کرنے کا موقع دیاہے ،ووٹر ملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، کسی بھی انتخاب میں حق رائے دہی تبھی کر سکتے ہیں ،جب ان کا نام ووٹر فہرست میں ہوگا ،بھارت الیکشن کمشنر نے ووٹرز کی فہرست میں شامل ہونے کا سنہری موقع دیا ہے جس میں یکم جنوری 2018 کو 18 18سال مکمل کر چکے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو ووٹر فہرست میں نام درج کرا نے کا موقعہ دیا ہے ،دیگر علاقوں میں بھارت الیکشن کمیشن نے مختصر نظرثانی کیلئے 03 ہفتے کا وقت دیا تھا لیکن اتر پردیش کو 05 ہفتے کا وقت ملا ہے، لہذا آپ سب اس موقع کا فائدہ اٹھائیں ، اور ہر بالغ بالغہ جس کا نام ووٹر لسٹ میں شامل ہونا ہے اس کا فارم 06 بھر کر اس کا نام ووٹر فہرست میں شامل کرائیں ،ووٹر فہرست میں جن لوگوں کے نا م کا اضافہ ہونا ہو، یا ترمیم ہونا ہو یہ کام بھی اسی مو قعہ پر کرنا چاہئے، اور اس کام میں لوگوں کا تعا و ن بہت ضروری ہے ۔ ضلع کے انتخابی افسر پردیپ کمار نےکنور،آر سی،مہیلہ کالج میں کالجوں کے پر نسپل کو خطاب کرتے ہوئے،انہوں نے کہا کہ ا س اہم کام میں سب سے اہم کردار آپ کو ادا کر ناہے، آپ کے اسکول میں تعلیم حاصل کرنے وا لے تمام طلباءو طالبات اس زمرے میں آتے ہیں جن کی عمر 01 جنوری 18 کو 18 سال کی ہو چکی ہے ان سب کے فارم بھرواکرآن لائن کر یں ،اور انہیں ضلع کے انتخابی دفتر کو فوری طور پر دستیاب کرائیں،۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں