نیتن یاھو کےخلاف تحقیقات کی سفارشات چند ماہ کے لیے موخر

0
23

تیل ابیب 7جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے کرپشن کیسز سے متعلق تفتیش کے لیے پولیس نے جو سفا رشات جاری کرنا تھیں وہ تحقیقی مواد اور شواہد اکٹھے کرنے تک چند ماہ کے لیے موخر کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پو لیس کے اس اقدام نے نیتن یاھو کی کر پشن سے متعلق کیسز کی تحقیقات کے معا ملے میں کئی سوالا ت جنم دیے ہیں۔ آیا پولیس کا یہ حربہ وقت کے حصول کی کوشش اور موجودہ حکمران جماعت کی جانب سے اثر انداز نہ ہونے یا قبل از وقت انتخابات کے مطالبا ت کا مطا لبہ نہ کیا جائے۔عبرانی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس کے تفتیش کاروں نے نیتن یاھو کے خلاف اندرون اور بیرون ملک تحقیقات کی درخوا ست دی تھی۔ پو لیس کی جانب سے نیتن یاھو کے خلاف جاری تحقیقات کے آٹھو یں دور میں نیتن یاھو سے پوچھ تا چھ کی جا نی تھی۔اخبار ’معاریف‘ کی رپور ٹ کے مطا بق پولیس کو شبہ ہے کہ نیتن یاھو نے ایک کاروباری شخصیت سے گراں قیمت کپڑ ے، سیگر یٹ اور شیمپو حا صل کیے تھے ۔ اخباری رپورٹ کے مطا بق یہ بیش قیمت سوٹ اٹلی کے معروف فیشن مال ’بریونی‘ سے خر ید کیے گئے تھے جن کی تعداد پانچ اور قیمت 50 ہزار ڈالر سے زیادہ تھی۔ یہ تمام تحائف نیتن یاھو کے دوست سبنسر پار ٹریڈج کی جانب سے دیے گئے۔