نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹی-20سیریز پر کیاقبضہ

0
17

مانگ نوئی، 03 جنوری (یواین آئی) سلامی بلے باز کولن منرو (104) کی شاندار سنچری اور مارٹن گپٹل (63) کی بہترین نصف سنچری کی بدولت میزبان نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو بدھ کو تیسرے میچ میں 119 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی ٹوئنٹی -20 سیریز دو۔صفر سے اپنے نام کر لی۔ نیوزی لینڈ نے یہاں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹ پر 243 رن کا بڑا اسکور بنایا اور پھر دو مرتبہ کے عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 16.3 اوور میں 124 رن پرسمیٹ کر 119 رنز سے میچ اور دو۔صفر سے سیریز بھی اپنے نام کر لی۔ سیریز کا دوسرا میچ بارش کی وجہ سے پیر کو بغیر نتیجے کے ہی ختم ہو گیا تھا۔ 243 کا اسکور ٹوئنٹی -20 فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کا چوٹی کا اسکور ہے ۔ نیوزی لینڈ کا اس سے پہلے بڑا اسکور 214 رنز کا تھا جو اس نے 10۔ 2009 میں کرائسٹ چرچ میں آسٹریلیا کے خلاف بنایا تھا.اس کے علاوہ 119 رنز کی جیت ٹوئنٹی -20 میں اس کی سب سے بڑی جیت ہے . گزشتہ دو میچوں میں شاندار نصف سنچری بنانے والے منرو نے تیسرے میچ میں بھی کمال کی بلے بازی کی اور ٹوئنٹی -20 کیریئر میں اپنی تیسری سنچری مکمل کی ۔ اس سنچری کے ساتھ ہی منرو دنیا کے پہلے ایسے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے ٹوئنٹی -20 بین الاقوامی میچ میں تین سنچری اپنے نام کی ہے ۔ منرو نے 53 گیندوں پر تین چوکوں اور 10 شاندار چھکوں کی بدولت 104 رنز کی سنچری بنائی۔ ان کی اس شاندار کارکردگی کے لئے انہیں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے گپٹل کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 11.3 اوور میں 136 رن کی سنچری شراکت کی۔ منرو کو کارلوس بریتھ ویٹ نے ہیٹ میئر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ گپٹل نے 38 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 63 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ ٹام بروس نے 14 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 اور کپتان کین ولیمسن نے آٹھ گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 19 رن بنائے ۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان کارلاس بریتھویٹ نے 50 رن پر دو وکٹ لئے ۔ نیوزی لینڈ سے ملے 244 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری مہمان ویسٹ انڈیز کو تیز گیند باز ٹم سا¶تھی نے تین وکٹ اور ٹرینٹ بولٹ اور ایش سوڈھی نے دو ۔دو وکٹ حاصل کرکے 16.3 اوور میں 124 رن پر ہی سمیٹ دیا۔ ویسٹ انڈیز نے اپنے چار وکٹ 49 رن کے اندر ہی گنوا دیے ۔ فلیچر نے 32 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کو 100 کے اندر ہی آ¶ٹ ہونے سے بچا یا۔ مہمان ٹیم کے دونوں اوپنر واڈوک والٹن (0) اور کرس گیل (0) بالترتیب ایک اور دو گیند کھیلنے کے بعد ٹیم ساوتھی کا شکار بنے ۔ فلیچر کے علاوہ رومین پاول نے 16، کپتان کارلوس بریتھویٹ نے 1 اور ایشلے نرس نے ناٹ آ¶ٹ 14 رنز بنائے ۔جیروم ٹیلر نے 13 رنز بنائے ۔نیوزی لینڈ کے لئے ساوتھی نے 2.3 اوور میں 21 رن پر تین وکٹ، بولٹ نے 29 رن پر دو وکٹ، اینار کچن نے 33 رن پر ایک وکٹ اور سوڈھی نے 25 رن پر دو وکٹ حاصل کئے ۔