ٹرمپ کا آمرانہ رویہ، امریکی سفیر کی پاکستانی دفتر خارجہ میں طلبی

0
15

اسلام آباد 2جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک ٹوئٹر پیغام میں پاکستان کے خلاف انتہائی سخت الفاظ کے استعمال پر پیر کے روز پاکستان نے اپنے ہاں امریکی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ پیر کی شب امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفتر خارجہ طلب کر کے ٹرمپ کے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ امریکی صدر نے اپنی ایک ٹویٹ میں دیگر باتوں کے علاوہ یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان عسکریت پسندوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کر رہا ہے۔ امریکی سفارت خانے نے ڈیوڈ ہیل اور پاکستانی حکام کے درمیان ملاقات کی تصدیق کی ہے، تاہم یہ نہیں بتایا کہ اس ملاقات میں کیا گفتگو ہوئی۔