President Donald Trump turns to talk to the gathered media during a Christmas Eve video teleconference with members of the mIlitary at his Mar-a-Lago estate in Palm Beach, Fla., Sunday, Dec. 24, 2017. (AP Photo/Carolyn Kaster) 2

ٹرمپ کی فلسطینی اتھارٹی کی امداد بند کرنے کی دھمکی

واشنگٹن 3جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) ان دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جس ملک کے خلاف ہوتے ہیں اس کی امداد بند کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیتے ہیں۔ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا انکار کرنے کے بعد انہوں نے پاکستانی حکومت کو دی جانے والی امداد بند کرنے کی دھمکی دی۔ گذشتہ روز انہو ں نے اسرائیل کے ساتھ امن بات چیت شروع کرنے پر فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی امداد بھی روکنے کی دھمکی دی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ و یب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ ایک بیان میں فلسطینی اتھارٹی پر اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے لیے بات چیت سے فرار کا الزام عاید کیا۔خیال رہے کہ چھ دسمبر کو صدر ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے امریکا کے ساتھ روابط ختم ہو گئے تھے۔ایک تازہ ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ’ہم فلسطینیوں کو سالانہ کروڑوں ڈالر امداد دیتے ہیں، مگر ان کی طرف سے ہمیں کوئی احترام نہیں ملتا۔ فلسطینی اسرائیل کے ساتھ معاہد ے کے لیے بات چیت سے بھی انکاری ہیں۔ لہٰذا جب تک وہ مذاکرات کی میز پر واپس نہیں آتے ہمارے لیے بہتر یہی ہے کہ ہم ان کی امداد بند کر دیں‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں