ڈیزل، پٹرول، مٹی کے تیل کی پائپ لائن سے چھیڑ چھاڑ ہلاکت کا سبب: ڈی ایم

0
20

مین پوری 19 جنوری(حافظ محمد ذاکر) زندگی انمول ہے اور ہر انسان زندگی کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، مختصر سے لالچ میں کچھ لوگ اپنے ساتھ ساتھ تمام لوگوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں، اگر کوئی شخص سر کاری ملکیت کو نقصان پہنچاتا ہے، تو معلومات فوری طور پر انتظامیہ کو دیںاور ذمہ دار شہری ہو نے کا احساس دلائیں ،تمام لوگ ڈیزل ، پٹرول، مٹی کے تیل کی پائپ لائن سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں، اس طرح کی حرکت کر نے سے بہت بڑا حادثہ ہونے کا اندیشہ رہتا ہے ، آپ سب محتاط رہیں اور اپنے اپنے علاقے سے نکلنے والی پائپ لائن پر نظر رکھیں ،اگر کوئی سماج دشمن عناصر، مشتبہ شخص پائپ لائن سے چھیڑ چھاڑ کریں تو اس کی اطلاع فوری طور پر بھارت پٹرولیم، ضلع انتظامیہ کو دیں ،ساتھ ہی پائپ لائن والے مقام کے دونوں طرف 18 میٹر تک کوئی تعمیر یا کھدائی کام آپ لوگ نہ کریں۔ مذکورہ باتیں ضلع مجسٹریٹ پردیپ کمار نے ہندوستان پٹرولیم کا رپوریشن لمیٹڈ کی طرف سے تحصیل کرہل کی گرام منونا میں ریوا ڑی سے کانپور تک پائپ لائن کے ماکڈرل پروگرام کے بعد اظہار کئے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت پیٹرولیم کے ماک ڈرل پروگرام میں جسمیں تیاری کے ساتھ ماک ڈرل پیش کیا گیا جو خوش آئندہ ہے ، اس سے لوگوں کو واقفیت حاصل کر نے میں بہت مدد ملے گی ۔ انہوں نے موجود دیہی باشندوں سے کہا کہ علاقے سے نکلنے والی اس پائپ لائن کے سلسلے میں خصوصی احتیاط برتیں، تھوڑے سی لالچ میں پائپ لائن سے چھیڑ چھاڑ بہت خوفناک ثابت ہو سکتی ہے۔ ہندوستان پٹرولیم کی آگ اور بحالی ٹیم، سیفٹی ٹیم نے پائپ لائن لیک ہونے پر اس کو بچانے، کہاں، کس قسم اطلاع دینی ہے، آگ پر کس طرح قابو پانا ہے، اس پر ماکڈرل کے ذریعے دیہی باشندوں کو بیدار کیا۔ اس موقع پر، بھارتی پٹرولیم کارپوریشن کے جنرل مینیجر، اضافی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اوم پرکاش، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر مہش پرکاش موجود تھے۔