ڈی ایم پردیپ کمار مسلسل تعمیری کاموں کا معائنہ کرتے رہتے ہیں

0
14

مین پوری03 جنوری (حافظ محمد ذاکر ) ضلع مجسٹریٹ پردیپ کمار باقاعدگی سے تعمیراتی کاموں کاجائزقتافوقتالے رہے ہیں ،ابھی تک تمام منصو بے نامکمل ہیں کیو نکہ فنڈز کی قلت ہے ، کئی کاموں پر لاکھوں کروڑوں خرچ کے با وجود بھی ابھی کافی کمیاں باقی ہیں ، چہار دیواری خستہ حا لت میں ہے ، عمارت میں کوئی صاف صفائی نہیں ہے،آج، جب وہ 2005 میں 107.86 لاکھ روپے کی لاگت سے منظور ( اگن شمن) کے مرکز کا معائنہ کرنے موقع پر پہنچے ، تو وہ عمارت کی حالت کو دیکھ کر دنگ رہ گئے ،ایگز یکٹو انجنیئر(کام والے ادارے سے )سے معلو مات حاصل کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ کام 2007 میں شروع ہوا اور 54.54 لاکھ رہا ئشی عمارت کے لئے، 53.32 لاکھ روپیہ انتظامی عمارت کے لئے موصول ہوا ،اور 100 فیصد خرچ کر دیا گیا ، فنڈزکم ہونے کے سبب یہ کام گزشتہ 12 سا لوں سے نا مکمل پڑا ہے،مسٹر کمار نے لپلیک،بھنڈ اسٹیٹ راستے پر 3.2 کلومیٹر مرمت کے کا م کا بھی موقع پر جاکر معائنہ کیا یہ کام 91.23 لاکھ کی لاگت سے محکمہ تعمیرات کی طرف سے کرایا گیا ہے ،جو تسلی بخش ہے ، انہوں نے 2468.51 لاکھ کی لاگت سے جے پرکاش نارائن سروودیہ اسکول (ا ے ٹی ایس) کی عمارت کا بھی موقع پر جاکر جائزہ لیا۔اس کام کے لئے اب تک 987.15 لاکھ موصول ہوا ہے ابھی ابھی کام جاری ہے ، انہوں نے معائنے کے دوران اینٹو ں کا معیار تسلی بخش نہیں پایا، کئی مقامات پر تعمیر میں معیار کو نظر انداز کیا گیا ہے، خاص طور سے رہائشی عمارتوں کی تعمیر معیار کے مطابق نہیں ہے، معیار کو نظر انداز کرنے کو کسی بھی سطح پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔