سیاست

کنگا ساگر میلہ کے پیش نظر سیکورٹی کے پختہ انتظامات:ممتا

Written by Taasir Newspaper

کلکتہ 11جنوری(یو این آئی)مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا کہ کنگا ساگر میلہ میں شرکت کیلئے ہندو عقیدت مندوں کیلئے ان کی حکومت نے ہر ممکن سیکورٹی انتظامات کیے ہیں ۔کنگا ساگرمیلہ کو ”عظیم انسانی میلہ” قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مذہبی پروگرام میں شرکت کیلئے آئے لاکھوں عقیدت مندوں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔خیال رہے کہ ہزاروں افراد ساگر میں نہانے کیلئے پہنچ چکے ہیں ۔کنگا ساگرمیلئے جنوبی 24پرگنہ ضلع کے ساگرجزیرہ میں منعقد کیا جاتا ہے جہاں کنگاندی اور خلیج بنگال آکر مل جاتاہے ۔اس گہری ندی میں مکرسکرانتی کے موقع پر غسل کرنے کیلئے ددنیا بھر سے لاکھوں افراد آتے ہیں ۔6روزہ میلہ کے دوران 14-15جنوری کا دن سب سے زیادہ اہم ہوتاہے ۔جہاں لاکھوں افراد میلہ میں شرکت کیلئے آتے ہیں ۔

About the author

Taasir Newspaper