کوئٹہ خود کش دھما کے کی تحقیقات کے لئے ٹیم کی تشکیل

0
10

کوئٹہ 10جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) کوئٹہ کے علاقے جی پی او چوک پر ہونے والے خود کش دھماکے کی تحقیقات کیلئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق زرغون روڈ دھما کے کی ٹیم ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے ٹیم میں اسپیشل، کرائم برانچ، سی ٹی ڈی اورسی آئی اے کے نمائندے شامل ہوں گے۔دھماکے کے مقام سے ضروری شواہد جمع کرلئے گئے ہیں خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضاءکے نمونے بھی حاصل کرلئے گئے ہیں، شواہد اور نمونے فرانزک سائنس لیبارٹری پنجاب بھجوا ئے جائیں گے۔گذشتہ رات خود کش دھماکے میں چار پو لیس اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے تھے دھماکے میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔