9 5

کٹرینہ کیف انارکلی کا کردار ادا کرنے کی خواہش مند

ممبئی،14جنوری(پی ایس آئی)بالی ووڈ کی باربی ڈول اور معروف اداکارہ کٹرینہ کیف نے کہا ہے کہ وہ ماضی کی مشہور زمانہ فلم مغل اعظم کے کردار انارکلی کو سینما ا سکرین پر پیش کرنیکی خواہش رکھتی ہیں ۔ کٹرینہ کیف نے حالیہ انٹرو یو میں کہا کہ انہیں ماضی کی بالی ووڈ فلمیں دیکھنا پسند ہیں اگر مغل اعظم کا ری میک بنایا جائے گاتو وہ اس میں انارکلی کا کر دار ادا کرنا چاہیں گی کیونکہ یہ کردار بہت خوبصور ت ہے ۔یاد ر ہے کہ انارکلی کا کردار بالی ووڈ کی ہر دور کی سب سے حسین ادا کارہ مدھوبالا نے 1960کی فلم مغل اعظم میں اداکیا تھا، کے آصف کی یہ فلم 1960میں ریلیز ہوئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں