ccccc 7

کھڑی ٹینکر سے دو موٹر سائیکل ٹکرائی،دوکی موت

بہار شریف (توصیف جمال) ضلع کے سلاﺅ تھانہ کے تحت سلاﺅ ہائی اسکول کے نزدیک سڑک کنارے کھڑی ٹینکر میں دو موٹر سائیکل کی ٹکر ہو گئی۔ جس میں موٹرسا ئیکل پر سوار دو لوگوں کی موت واقع ہو گئی۔ جبکہ دو نوجوان شدید طورپر زخمی ہو گیا۔ جسے بہتر علاج کے لئے پی ا یم سی ایچ ریفر کر دیا گیا۔ اس دردناک حادثہ کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ استھانواں بازار باشندہ سونو اور ویرو ا پنے دو مزید دوستوں کے ساتھ دو موٹر سائیکل پر سوا ر ہوکر اپنے ماما کے گھر چھبیلا پور تھانہ حلقہ کے کیسری بیگھہ گاﺅں جارہا تھا کہ اسی درمیان کوہا سے کی و جہ کر دونوں موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑی ٹینکر میں ٹکر ماردی۔ جس میں سونو اور ویرو کی موت ہوگئی ،جبکہ انکے دو دوست شدید طورپر زخمی ہو گئے۔ جسے پہلے علاج کے صدر اسپتال لایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے پی ایم سی ایچ ریفر کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں