کھیل

کیوی باکسر ولیمز نے کیاعمرہ

Written by Taasir Newspaper

ریاض ، 18 جنوری (یو این آئی)نیوزی لینڈ کے باکسر اور رگبی کھلاڑی سونی بل ولیمز نے رواں ماہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا دورہ کیا اور مقدس مقامات کی تصاویر مداحوں سے شیئر کیں۔ سونی بل ولیمز بین الاقوامی کھیلوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے والے واحد مسلمان ہیں ۔ وہ انٹرنیشنل ہیوی ویٹ چمپئن ہونے کے علاوہ 2011 اور 2015 میں رگبی ورلڈ کپ بھی جیت چکے ہیں۔ انہوں نے 2009 میں اسلام قبول کیا۔ مذہبی جذبات سے مغلوب سونی ولیمز نے سونی ولیمز نے مسجد نبوی کے احاطے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مسجدنبوی کی زیارت کرنا کتنا زبردست احساس ہے ۔ وہ جنت البقیع بھی گئے اور اسلامی تاریخ کی تمام عظیم شخصیات کے لیے دعا کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہے ، اس نے مجھے وہ احساس اور خوشی دی ہے ، جس کی ہمیشہ سے مجھے تلاش تھی۔

About the author

Taasir Newspaper