3+3 1

گﺅرکشاکمیٹی کے اجلاس میں ضلع مجسٹریٹ نے ہدایات جاری کیں

مین پوری 13 جنوری(حافظ محمد ذاکر ) ضلع مجسٹریٹ پردیپ کمار کی صدارت مےں وکاس بھون کے امبیڈکر آڈیٹوریم میں گﺅ تحفظ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں، گالاکوں اور روشن خیال لوگوں نے بھی شرکت کی،گوونش کے منا سب تحفظ، سوردد ھن کیلئے ضلع کی رجسٹرڈ گو شالا شری گوپال آدرش گﺅ شالا آگرہ روڈ کا صدر نائب ضلع مجسٹریٹ کو اور ذیلی ضلع مجسٹریٹ بھوگاﺅں کو مسٹر کرشن گﺅ شالا بھو نڑ بکایت پوسٹ آفس ونود پور کا صدر نامزد کیا گیا۔ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت کی کہ وہ گﺅ شالاﺅں پر کئے جار ہے غیرقانونی قبضہ ( تجا و زات) ہٹائے جا نے کی ہدایت دی ۔ ا نہو ںآوارہ ، بیمار بوڑھی گایوں اور بچھڑوں کو گﺅ شالا میں پناہ گزینو ںکیمناسب دیکھ بھال کے لئے تمام شہر پنچایتوں، بلدیہ کے (ادھشا سی) افسر کو حکم کیا کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں جلد سے جلد کانہا جانوروں کی پناہ گاہ ( کانجی ہا¶س) کی تعمیر ی کام میں تیزی لائیں ، جن گﺅ شا لا ﺅں میں لوگوں نے تجاوزات فوراً ہٹوا ئیں ،اور گایوں کے رہن سہن کا بہتر انتظا م کریں ، جانوروں کے میلو ں میں جا نو روں کو پالنہا روں کی طرف سے بچھڑوں و غیرہ کو آوارہ گھومنے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے جنہیں گﺅ کشی کر نے والوں کی طرف سے پکڑ کر غیر قا نونی کٹان کیا جاتا ہے، ان کے تحفظ کا پختہ ا نتظام کیا جائے،انہوں نے نشست میں مو جود کشنی رہائشی بالسٹر سنگھ کی طرف سے غیر رجسٹرڈ گﺅ شالا میں 75 گﺅ و نش پالے جا نے اور ان کی مناسب دیکھ بھا ل کرنے کے لئے تعریف کی،نصیرالدین وا ر ثی کی طرف سے آوارہ جانوروں کی طرف سے گندگی پھیلائے جا نے کا مسئلہ افسران کے گوش گز ار کیا گیا،جس میں چیف ڈو یلپمنٹ آفیسر نے اس مسئلے کو جلد ہی حل کر نے کا یقین کی دلا یا ۔اس نشست کی نظا مت چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر یوگیش سار س وت نے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں