ہر انسان اپنی حیثیت کے مطابق خیر وفلاح کے کام کر سکتاہے: مولانا اسامہ

0
54

کانپور17جنوری(پریس ریلیز) اسلام قدرت رکھنے والے ہر شخص کو خیر کی طرف دعوت دیتا ہے اور یہ دعوت اس طرح کی ہے کہ ایک مالدار ،غریب، مزدور، تاجر ، زمیندار ، شاگرد ، استاذ ،عورت ، مرد ، بوڑھا ، اندھا ،کمزور بھی نیکی کا کام کرسکتا ہے اور اس کے مالی حالات معاشر ے میں نیکی اور بھلائی کے کام کرنے میں رکاو ٹ نہیں بنتے ۔ اسلام میں ایسا کوئی انسان نہیں پایا جاتا جو کسی نہ کسی طریقے سے بھلائی کا کام نہ کر سکتا ہو۔ ہر انسان اپنی حیثیت کے مطابق خیر وفلاح کے کام کر سکتاہے ۔ مالدار اپنے مال اور اپنے مرتبے کے ذریعہ خیر کا کام کرے گا ،رہا غریب تو اسے چاہئے کہ وہ یہ کام اپنے ہاتھ ،اپنے دل اور اپنی زبان سے کرے ۔ان خیالا ت کا اظہار جمعیة علماءاترپردیش کے صدر مولا نامحمد متین الحق اسامہ قاسمی نے آج کانپور کے بڑا قبرستان بکرمنڈی مےں بلا تفرےق مذہب تقرےباً 50 انتہائی غریب وکمزور مرد وخواتین کو(جن مےں3برادرانِ وطن سنیتا،سریش و چھوٹے لال کے علاوہ دیگر مرد و خواتےن بھی شامل تھے) جمعیة علماءشہر کانپور کی طرف سے دوسری قسط میں رضائی ،کمبل تقسیم کرتے ہوئے کےا۔ مولانا اسامہ نے حضورﷺ کے زمانے کا واقعہ بتلاتے ہوئے فرمایا کہ بعض ناداروں نے آپ سے شکایت کی کہ مالدار لوگ نیکی کے میدان میں ان سے آگے بڑھ گئے ہیں کیونکہ وہ اپنی دولت کو رفاہ عامہ اور نیکی کے کاموں میں خر چ کر رہے ہیں اور ناداروں کے پاس کوئی چیز نہیں ہے جو وہ صد قے میں دیں ۔ ان کے سا منے حضور ﷺ نے اس بات کی وضاحت کی کہ نیکی کے کام کا ذریعہ صرف مال ہی نہیں بلکہ ہر وہ کام بھلائی کا کام اور صدقہ ہے جس سے انسانوں کو فائدہ پہنچے ۔ مولانا نے بتلایا کہ اسلام نے خیر کے دروازے معاشرے کے تمام لوگوں کیلئے کھول دئے ہیں۔ اور یہ خیر وفلاح صرف ہم مذہب کے لئے نہیں بلکہ اسلام انسان کو انسان دوستی کے اس اونچے مقام پر لاکھڑا کرتاہے جہاں سے خیر و نیکی کے کام تمام انسانی برادری کے لئے عام ہو جاتے ہیں چاہے ان کا مذہب ، ان کی زبان ، ان کا ملک ، اور ان کی قومیت کچھ بھی ہو ۔مولانا نے موجود لوگوں سے کہاکہ ملک وملت کی خدمت کرنے والی تنظیم جمعیة علماءہند کی فکر اور مہم سے جڑیں اور انسانیت کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھ کر اس کو اپنا مشن بنائےں اور عملاًےہ اعلان کردیں کہ نہ ہمارا کوئی دشمن ہے نہ ہم کسی کے دشمن ہیں ، ہمارا کام محبت اور خدمت ہے اور ہم اسی پیغام کو عام کر تے رہیں گے۔ اس موقع پر مسجد عیدگاہ کے امام و محکمہ شرعیہ کے قاضی مولانامحمد انعام اللہ قاسمی، مولانا محمد فرےدالدےن قاسمی،مولانا ثناءاللہ قاسمی، مولوی امین الحق عبد اللہ،حاجی محمد توفیق،حافظ افضال،ثاقب مصباح ،مہتاب اور محمد اسماعےل و دےگر علاقے کے لوگ موجود رہے اور اُنہوں نے اس کام کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کےا۔