ہیلپنگ ہینڈ امریکہ کے تعاون سے ’علی گڑھ بچوں کا گھر‘ کے زیرِ اہتمام شاہ جمال میںکمبل کی تقسیم

0
11

علی گڑھ 14جنوری(پریس ریلیز) مفتی¿ شہر مفتی خالد حمید صاحب نے ’علی گڑھ بچوں کا گھر‘ کے زیرِ اہتمام شہر کے گنجان مسلم آبادی وا لے علاقہ شاہ جمال کے غریب و مستحق افراد کو سرد ی سے بچا نے کے لئے ہیلپنگ ہینڈ امریکہ کی طرف سے منعقد تقسیمِ کمبل پروگرام میں خصوصی خطاب کیا اور ’علی گڑھ بچوں کا گھر‘ کے انتظامیہ کو پُرخلوص دعاﺅ ں سے نوازتے ہوئے ایسے کام کو بہت زیادہ متبر ک بتایاجس میں نادار وں، غریبوں اور ضرور تمندوں کوسردی کی سختی سے بچایا جا سکے۔ آپ نے فرمایا کہ میں امان اللہ خان اور اُس گروپ کے کم و بیش سبھی افراد سے بخوبی واقف ہوں جو اپنے اندر پس ماندہ سماج کو اوپر اٹھانے کے جذبات رکھتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اس طرح کے فلاحی و سماجی کام اس وقت ہماری ملی ضرورتوں میں شامل ہے۔ ہمیں ایسے کاموں کو ہر سطح پر آگے بڑھانا چاہئے جس سے سما ج میں خوشحالی پیدا ہو سکے یا بدحال افراد کی بدحا لی دور ہو سکے۔آپ نے یہ بھی فرمایا کہ اس کمر توڑ مہنگائی کے دور میں جبکہ غریب آدمی اپنے بچو ں کی شکم سیری کے لئے بھی طرح طرح کے جتن کر رہا ہے اُس کو سردی سے بچانے کی کوشش ایک نیک کا م ہے جس کی ہمیں قدر کرنی چا ہئے ۔ جو حضرات بھی اس نیک کام میں تعاون کرتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں اجرِ عظیم عطا فرمائے، آمین۔ یو پی رابطہ کمیٹی کے سیکریٹری فعال سماجی کار کن ڈاکٹر مسعود احمد نے اس موقع پر بتایا کہ رابطہ کمیٹی شروع سے ہی’ علی گڑھ بچوں کا گھر ‘کی شریکِ کار رہی ہے ۔ جب بھی کوئی سماجی کام ہوتا ہے ہم سب مل جُل کر انجام دیتے ہیں۔ رمضان کے مقدس مہینے میں ہر سال ہزاروں غریب افراد کو راشن کٹ تقسیم کئے جاتے ہیں یہ کام گذشتہ بیس برس سے زائد عرصہ سے تسلسل کے ساتھ ہو رہا ہے ان سب چیزوں کا سہرا ہمارے قائد جناب امان اللہ خاں صاحب کے سر جاتا ہے جو سماجی و ملی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ اگر چہ محترم امان اللہ خاں صاحب غیر ملکی سفر کی وجہ سے اس پروگرام میں شریک نہیں ہو سکے لیکن مو صوف کی مسلسل توجہ کی وجہ سے ہی یہ پروگرام انعقاد پذیر ہوا۔ ہیلپنگ ہینڈ امریکہ جو واقعتا سما ج کے مفلوک الحال لوگو ں کو اوپر اٹھانے کے لئے کوشاں ہے اُس کے تعا و ن سے گذشتہ کئی بر سوں سے اس پروگرا م کا انعقا د کیا جا رہا ہے۔ یہ تنظیم اپنا تعاون’ علی گڑھ بچوں کا گھر‘ کے واسطے سے علی گڑھ کے ضرورتمندوں کو پہونچا تی ہے ۔ اس سال بھی علی گڑھ کے مختلف علاقوں میں ہزاروں کمبل اور گرم کپڑے تقسیم کرنے کا پروگرا م ایک ماہ سے جاری ہے، جو علی گڑھ کے مختلف علاقوں میں تقسیم کئے جارہے ہیں۔اسی پروگرام کے تحت مورخہ ۳۱ جنوری کو شاہ جمال میںکمبل تقسیم کئے گئے۔ اس سے قبل کئی علاقوں میں کمبل تقسیم کئے جا چکے ہیں اور ابھی کچھ اور علاقو ںمیں تقسیم کئے جائیں گے۔ اس تقسیمِ کمبل کے پروگرام میں مفتی شہر کے علاوہ دیگر کی معزز شخصیا ت بھی موجود تھیں جن کے ہاتھوں سے غریبوں اور ضرورتمندوں کے درمیا ن کمبل تقسیم کئے گئے۔ مفتی کی مقدس دعاﺅں کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔