آرامکو کے حصص کی فروخت ، بنک کاروں کو سعود ی عرب آنے کی دعوت

ریاض،۹جنوری(پی ایس آئی) سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے پہلی مرتبہ اپنے پانچ فی صد حصص کی اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے فروخت کے لیے بعض عالمی بنکوں کے اعلیٰ انتظامی نمائندوں کو مملکت میں آنے کی دعو ت دی ہے۔ان سے حصص کی فروخت کے لیے مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سٹی بنک ، ڈ یو شے اور گولڈ مین سچز سمیت مختلف عالمی بنکو ں کو آیندہ ہفتوں کے دوران میں حصص کی فر وخت پر مشاورت کی غرض سے سعودی عرب آنے کی دعوت دی گئی ہے۔اس سے یہ ظا ہر ہوتا ہے کہ 2018ءمیں آرامکو کے پہلی مرتبہ پانچ فی صد حصص کی فروخت کے لیے تیاریاں جاری ہیں ۔دو بنک کاروں اور تین ذرائع نے بتایا ہے کہ سٹی ، ڈیوشے اور گولڈ مین سچز کے اعلیٰ انتظامی افسر اور کیپٹل مار کیٹ کی ٹیموں کے ارکان سعودی عرب میں آرامکو کے حکام کے ساتھ اجلاسوں میں شر یک ہوں گے۔یہ تینوں بنک آرامکو کے پا نچ فی صد حصص کی فروخت کے عمل میں عا لمی را بطہ کار کے طور پر انتخاب کے لیے بولی میں حصہ لیں گے۔انھوں نے مزید بتایا ہے کہ یہ با ت چیت سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر الظہران میں ہوگی جہاں آرامکو کے صدر دفا تر وا قع ہیں۔تاہم سعو د ی آرامکو ، ڈیوشے بنک ، سٹی بنک اور گو لڈ مین سچز نے اس معاملے پر کوئی تبصر ہ کر نے سے انکار کیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عر ب کی قومی کمپنیوں کے اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے حصص کی فروخت کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعلان کردہ معاشی اصلاحات کے ویڑن 2030ءمیں مرکزی حیثیت حاصل ہے ۔اس کا مقصد تیل کی معیشت پر انحصار کم کرنا اور آمدن کے دوسرے ذرائع پیدا کرنا ہے۔ سعود ی حکومت کا کہنا ہے کہ آرامکو کے تمام اثاثوں کی مالیت دو ٹریلین ڈالرز کے لگ بھگ ہے۔ سعو د ی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گذشتہ ماہ ایک انٹر ویو میں کہا تھا کہ آرامکو کے حصص کی فر و خت کے لیے تمام انتظامات بہ خیر وخوبی انجام پا ر ہے ہیں۔انھوں نے بھی آرامکو کی کل مالیاتی قدر کا تخمیہل دو کھرب ڈالرز بتایا تھا اور کہا تھا کہ یہ رقم اس سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے ۔ سعو دی عرب اپنی اسٹاک ایکس چینج کے ذریعے آرامکو کے حصص عوام کو پیش کرنے کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے رہا ہے لیکن وہ اس کے علاوہ کسی بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے بھی یہ حصص فروخت کرنا چاہتا ہے۔آرامکو کے فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے ان حصص کی کل مالیت ایک سو ارب ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔