آسٹریلین اوپن سے ہٹے اینڈی مرے

لندن، 04 جنوری (یو این آئی) سابق نمبر ایک ٹینس کھلاڑی برطانیہ کے اینڈی مرے اپنی ہپ کی چوٹ سے نہیں نکل پانے کی وجہ سے سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن سے ہٹ گئے ہیں۔آسٹریلیا اوپن کا آغاز 15 جنوری سے ہوگا ۔ 30 سالہ مرے اس چوٹ کی وجہ سے تقریبا چھ ماہ سے ایکشن سے باہر چل رہے ہیں۔ آسٹریلین اوپن میں پانچ بار رنر اپ رہ چکے مرے نے گزشتہ جولائی میں ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں امریکہ کے سیم کوئری سے ہارنے کے بعد کوئی مسابقتی میچ نہیں کھیلا ہے ۔ مرے کے ہٹنے کی ٹورنامنٹ کے منتظمین نے تصدیق کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن کے ٹوئٹر اکا¶نٹ پر مرے کا بیان بھی پیش کیا ہے ۔ اینڈی مرے نے اپنے بیان میں کہاکہ مجھے بڑے دکھ کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں اس سال میلبورن میں نہیں کھیل پا¶ں گا، کیونکہ میں اب مقابلہ کے لئے تیار نہیں ہوں۔میں اپنے لئے حمایت کے ملے تمام پیغامات کے لئے شکر گزار ہوں اور امید ہے کہ میں جلد ہی کورٹ پر لوٹوں گا۔ برطانیہ کے 30 سالہ کھلاڑی آسٹریلیا سے اپنے ملک لندن واپس جائیں گے ۔دراصل مرے کو تقریبا ایک سال پہلے ہپ میں انجر¸ آ گئی تھی۔اس کے بعد سے ہی مرے اس چوٹ پر قابو پانے کی پرزور کوشش کر رہے ہیں۔ تین بار کے گرینڈ سلیم چمپئن اور اولمپک چمپئن مرے نے گزشتہ ہفتے ابو ظہبی میں ایک سیٹ کا نمائشی میچ کھیلا تھا جس میں وہ اسپین کے روبرٹو بتستا سے ہار گئے تھے ۔انہوں نومبر میں اسکاٹ لینڈ میں راجر فیڈرر سے ایک اورنمائشی میچ بھی کھیلا تھا ۔ ان کے آسٹریلین اوپن میں کھیلنے کے امکانات تبھی موہوم ہو گئے تھے جب وہ اس ہفتے کے برسبین ٹورنامنٹ سے ہٹ گئے تھے ۔مرے عالمی رینکنگ میں اب 16 ویں مقام پر کھسک چکے ہیں اور انہیں جلد فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں سرجری کی ضرورت ہے یا نہیں۔ مرے کا ہٹنا آسٹریلین اوپن کے منتظمین کے لئے دوسرا جھٹکا ہے ۔اس سے پہلے جاپان کے کائی نشیکوری کلائی کی چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے ہٹ چکے ہیں۔عالمی نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال اور یہاں چھ بار فاتح رہ چکے سربیا نوواک جوکووچ بھی ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لئے اپنی فٹ نیس کا شکار ہیں تاہم آسٹریلین اوپن کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کریگ ٹل¸ کو امید ہے کہ جوکووچ اپنے کہنی اور نڈال گھٹنے کی چوٹ سے نکل جائیں گے ۔