آصف زرداری کی تو شکل پر این آر او لکھا ہوا ہے:عابد شیر

اسلام آباد 2جنوری ( آئی این ایس انڈیا )رہنما مسلم لیگ ن عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی تو شکل پر این آر او لکھا ہوا ہے، عمران خان اور زرداری روتے پھرتے ہیں،ان لوگوں نے سندھ اور کے پی کو کوئی ترقی نہیں دی۔عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے کبھی کوئی این آر او نہیں کیا، مائنس نوازشریف نہیں چلے گا، وہ پاکستانیوں کے دلوں میں رہتے ہیں۔عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو کرپشن کیس میں نہیں اقامے پر نکالا گیا۔