ایم آرایم تنظیمی کنوینر گریش جویال فلاحی کاموں میں مصروف

نئی دہلی 05جنوری(پریس ریلیز) مسلم راشٹریہ منچ کے قومی تنظیمی کنوینر گریش جویال مسلسل 12ربیع الاول سے آج تک فلاحی کاموں کیلئے ملک کے الگ الگ حصو ں میں سفر کر رہے ہیں۔ دہلی سے شروع کئے گئے غریبوں کیلئے گرم کپڑوں ، رضائی اور کمبل تقسیم پروگرام کی شروعات معزز رہنما جناب اندریش کمارنے سمبولک کے طور پر کیاتھا۔بعد میں ملک بھر میں مسلم راشٹریہ منچ کے کارکنان نے گرم کپڑوں اور رضائی کمبل کی تقسیم پروگرام کیا اور لاکھوں کی تعداد میں محتاج اور مفلس افراد کو اس مہم کا فائدہ پہنچایا۔ ان باتوں کی معلومات گریش جویال نے منی پور سے جاری ایک بیان میں دیا ہے۔ گریش جویال کے مطابق پہلے گجرات کے کچھ اور احمد آباد اور کیرل سمیت اتر پردیش اور اب منی پور میں اس مہم کی شروعات کی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ یہ مہم بارہ ربیع الاول سے شروع ہوکر 18فروری تک جاری رہے گی۔ گریش جویال نے مزید کہا کہ درمیان میں آنے والے اہم نیشنل دنوں پر بڑے پیمانے پر تمام ملک بھر میں یہ پروگرام انعقاد کئے جائیں گے۔ کمبل تقسیم پروگرام مسلم راشٹریہ منچ کئی برسوں سے کرتا آ رہا ہے۔ جس سے ملک بھر کے مفلس افراد کو بھرپور حمایت ہوتی ہے۔ گریش جویال نے بتایا کہ مسلم راشٹریہ منچ اپنے قیام کے اول دن سے آج تک ملک کا سپاہی ہونے کے ناتے اس طرح کے پروگرام منعقد کرتا رہتا ہے۔ اور مسلم راشٹریہ منچ کے عہدیداران اور کارکنان اس فراق میں ہمیشہ رہتے ہیں کہ کس طرح سے ملک میں بسنے والے برادران کو سکون پہنچایا جائے کیونکہ ہمارا ملک امن اور شانتی کا گہوارہ تھا اور آئندہ بھی رہے گا۔ نبی کریم ﷺ کو سرزمین ہندستان سے سکون اور خوشبودار ٹھنڈی ہوائیں محسوس ہوتی تھیں۔ اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ہمارا ملک نبیوں، ولیوں، رشیوں منیوں اور بزرگ ہستیوں کی گہوارا رہا ہے۔ جہاں سے تمام دنیا بھر کو بھائی چارہ کا پیغام پہنچتا ہے۔ ہمارا بھارت دنیا کا وہ اکیلا ملک ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں کنبے قبیلے اور مذاہب ہنسی خوشی شیر وشکر کی طرح زندگی بسر کرتے ہیں۔ دعاکریں کہ یہ امن کا گہوارہ یوں ہی ہنستا کھیلتا تمام ملک بھر کی آبادی کو سکون پہنچاتا رہے ۔