ایک ماہ بعدسرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں رونق لوٹی،اسکول کھلے

پٹنہ سیٹی 17 جنوری( ذو القرنین)آج پٹنہ کے ڈی ایم کمار روی کے حکم پرتقریباً ایک ماہ بعدسرکاری اور پر ائیویٹ اسکول کھلے گروپروپرکاش اتسو کے مو قع پر اور اس کے بعد ٹھنڈ بڑھنے سے ڈی ایم کے آڈر پر مسلسل اسکول بند رتھے ۔ڈی ایم پٹنہ کمار روی نے حکم جاری کیاکہ دن کے 10 بجے کے بعد اسکول میں درس وتدریس کا کام کیا جائے گا۔آج اسکول کے کھلتے ہی ایک ماہ بعد سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں چہل پہل شروع ہو گئی۔ اور اسکول کی رونق لوٹی پٹنہ سیٹی کے ہو لی ویژن انٹرنیشنل اسکول پایونیئر ہائی اسکول نون کا چو ڑاہا، اروڑہ انٹرنیشنل اسکول ،میری اکیڈمی وغیرہ میں وطلباءو طالبات نے حاضری دی اور اپنے ایک ماہ کی تعطیل پر ساتھیو ں کے ہمراہ خوشیاں بانٹی ۔