بہارقانون سازیہ کابجٹ اجلاس 26فروری سے

پٹنہ 15جنوری (تاثیر بیورو): بہارقانون سازیہ کا بجٹ اجلاس آئندہ 26فروری سے شروع ہوگا اور 4اپریل تک چلے گا۔ ریاست کا بجٹ 27فروری کوپیش کیاجائےگا۔ یہ فیصلہ آج وزیراعلیٰ نتیش کمارکی صدارت میں ہوئی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں کیاگیا۔ میٹنگ میں مجموعی طور پر 10تجاویز کو منظوری دی گئی۔ میٹنگ میں بجٹ اجلاس طلب کرنے کے علاوہ ایک اہم فیصلہ شہروں میں پانی کی نکاسی سے متعلق ہے۔ میٹنگ میں لئے گئے فیصلے کے مطابق راجدھانی پٹنہ سمیت بہارکے 13شہروں میں 782کروڑروپئے کے خرچ سے ڈرینیج سسٹم کی تعمیر کرائی جائے گی۔ اس کے تحت پٹنہ کے بیور اور میٹھاپور میں 42کروڑروپے کے خرچ سے ڈرینیج اور میٹھا پور میں سمپ ہاو¿س بنائے جائیں گے۔ میٹنگ میں خریف فصلوں کے لئے 532کروڑ روپئے کی قرض گارنٹی کو بھی منظوری دی گئی۔