بہار مسلم یوامورچہ کے صدر انجینر عبیداللہ نے حج سبسڈی ختم کرنے پر حکومت ہند کی ستائش کی

نئی دہلی17جنوری(ابصار احمدصدیقی)۔ بہار مسلم یوامورچہ کے صد ر عبیداللہ نے مرکزی حکومت کی ستایش کر تے ہوئے کہا کہ حج سبسڈی ختم تو کر دیا مگر حج پر سے سرکار ی پابندیاں بھی ختم کی جائے اور عازمین حج کو یہ آزادی ہو کہ وہ جس ہوائی جہاز سے جانا چاہیں جائیں اور جس ہاٹل میں قیام کرنا چاہیں وہ کریں یعنی عازمین حج اپنی پسند سے رہیں۔ عبیداللہ نے کہا کہ یہ سبسڈی کو ختم کرنے کی مانگ حکو مت سے مسلمان پہلے سے ہی کررہے تھے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ تمام طریقے کے مذہبی جلسہ جلوس پر سرکاری سبسیڈی یا سرکاری خزانے سے کسی طریقے کا کوئی رقم نہیں دیا جائے بہترہوگا ان پیسہ کو سماج کے لئے فلاحی منصوبوں پر خرچ کیا جا ئے۔۰۰۰۲ کروڑ روپیہ سالانہ حج کی سبسیڈی میں مسلم عوام پر خرچ پر سرسار کرتی ہے حکومت کو چاہیے کہ اگلے بجٹ میں یہ رقم مسلمان بچیوں کی تعلیم اور کاروباری بجٹ میں ابفاقی رقم کے طور پر استعمال کیا جائے اور حکومت سے امید ہے کہ یہ ۰۰۰۲ کروڑ روپیہ کا اعلان آنے والے بجٹ میں کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتتہ تین دھائیو ں سے مسلمان حج سبسیڈی ختم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے یہ فیصلہ اچھا ہے کیونکہ مسلمان اس سبسیڈی کو گالی تصور کرنا تھا چانچہ ان باتوں سے مسلمانوں کو اب آزادی حاصل ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی دوسر ا مطا لبہ یہ بھی تھا کہ عازمین حج کے لئے گلوبل ٹینڈر نکالا جائے۔ اگر حکومت ایسا نہیں کرتی ہے تو یہ حکومت کی طرف سے غیر اعلانیہ ٹیکس ہوگا۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے آخر میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ اب حکومت کو چاہیے کہ وہ گلوبل ٹینڈرکرے اور وزارت بڑے شہری ہواباری سے ساری ذمہ داری حج کمیٹی آف انڈیا کو سونپی جائے تاکہ عازمین حج کو دشواری نہ ہو اور زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم ہو سکے۔ اس موقعے پر ٹی۔ایم ضیاالحق ، محمد شہنواز حسین، ماسٹر رحمت علی، شہزاد عالم، کفیل حیدر و غفران آرزو وغیرہ موجود تھے۔