تعلےم کے ذرےعہ سے ہی امت مسلمہ اپنے حالات بدل سکتی ہے

نئی دہلی احمد آباد 06جنوری (پریس ریلیز)جمعےة علماءہند کے جنرل سکرےٹری مولانا محمود مدنی نے تعلےم کو عزت و سربلندی کے لےے کنجی قرار دےتے ہوئے اس بات پر زور دےا کہ امت مسلمہ کو اس مقصد کے لےے اےک مےعاد بند ہدف طے کرنا چاہےے ، کےوں کہ ےہی وہ راہ ہے جس کے ذرےعہ ہم اپنے حالات بدل سکتے ہےں ۔ مولانا مدنی نے ان خےالات کا اظہار آج ےہاں جمعےة چلڈرن ولےج انجار مےں رہنے والی اےک بچی کی نکاح تقرےب کے موقع پر منعقد اصلاح معاشرہ اجلا س مےں کےا ۔ واضح ہو کہ جمعےة چلڈرن ولےج ،۱۰۰۲ءمےں قےامت خےز زلز لہ کے بعد اپنے والدےن اور خاندان سے جد اہوئے بچے اور بچےوں کے لےے حضرت فدائے ملت مولانا سےد اسعد مدنی ؒ کی خصوصی توجہ سے قائم ہوا تھا۔ آج ان بے گھر بچےوں مےں اےک’ جمےلہ‘ کا عقد مسنون تھا، اس نکاح تقرےب مےں انجار کے تقرےبا سبھی ذمہ دار افراد شرےک تھے ۔ مولانا حکےم الدےن قاسمی سکرےٹری جمعےة علماءہند نے بتاےا کہ جمعےة چلڈ رن ولےج کے ذمہ داران اور اہل انجار نے آج ’اپنی بچی ‘کو پوری محبت سے وداع کےا ہے ۔سولہ سال قبل اپنے والدےن سے جدا ہونے والی اس بچی اور جمعےة چلڈرن ولےج کے لےے آج اےک خاص موقع تھا۔ مو لا نا حکےم الدےن نے بتاےا کہ اس سے قبل بھی گےارہ بچے اور بچےوں کے نکا ح کی ذمہ داری سے ہم فارغ ہو چکے ہےں۔اس اجلاس کی صدارت مولانا محمد ابراہےم تاراپوری نے کی ، انھوں نے اس موقع پر پر مغز ناصحا نہ خطاب بھی کےا ۔مولانا محمود مدنی نے نکاح پڑھاتے ہوئے خدمت خلق پر بھی خاص توجہ دلائی اور کہا کہ نادار او رےتےموں کی کفالت پر اللہ تعالی نے خاص انعام فرمائے ہےں اس لےے ہمےں اپنے اردگرد کے حالا ت کا سماجی و معاشرتی جائزہ لےنا چاہےے نےز جو ضرورت مند ہوں ان کی مدد کے لےے آگے آنا چاہےے ۔ مولانا مدنی نے ملک کے مو جود ہ حالا ت کے تناظر مےں کہا کہ ہمےں ہر گز ماےوس ہونے کی ضرورت نہےں ہے ، دراصل اپنے حالات ہمےں خود بدلنے ہوں گے ، حکومتوں کے بدلنے سے حالات نہےں بدلتے ۔اس اجلاس کی نظامت کے فرائض مولانا حکےم الدےن قاسمی نے انجام دےے ، انھوں نے ا س موقع پر جمعےة چلڈ رن ولےج کی حصولےابےوں پر تفصےلی بات چےت کی ۔ اس پروگرام مےں انجا ر و اطراف سے بڑی تعداد مےں لوگ شرےک ہوئے ۔ خاص طور سے مولانا غلام انگور، مولانا شرےف ، حاجی نور محمد ، عمر بھائی بڑودہ ، ےونس بھا ئی بڑودہ، فےصل بھائی احمد آباد، حاجی ےعقوب بڑودہ، مولانا ابو دجانہ آد م بھائی چاکی،الطاف بھائی اللہ رکھا ،ماسٹر سلےم،مولانا سمےع اللہ ، مولانا رےاض، مولانا آصف، مفتی انےس احمد، مولانا سلمان،مولانا ابوالحسن پالن پوری وغےرہ کے نام خاص طور سے قابل ذکرہےں ۔