جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو اعلیٰ سطحی مذاکرات کی پیش کش

نئی دہلی 2جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) جنوبی کوریا نے منگل کے روز شمالی کوریا کو اعلیٰ سطحی مذاکرات کی پیش کش کر دی۔ اس سے ایک روز قبل شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ا±ن نے اپنے ایک خطاب میں کہا تھا کہ ان کا ملک جنوبی کوریا سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔ جنوبی کوریا کی وزیر اتحاد چو میونگ گیون نے آج منگل کو تجویز دی کہ دونوں ممالک کے وفود جنوری کی نو تاریخ کو مشترکہ سرحد پر واقع گاو¿ں پانم±ن جوم میں ملاقات کر سکتے ہیں۔ اس ملاقات میں سرمائی اولمپکس میں شمالی کوریا کی ٹیم کی شرکت پر بات چیت ہو گی۔ اگر ایسی کوئی ملاقات ہوتی ہے، تو گزشتہ دو برسوں میں دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان اس طرز کا یہ پہلا رابطہ ہو گا۔