جے بھارت منچ کے ذریعہ ملک گیر پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا :گریش جویال

نئی دہلی 16جنوری(پریس ریلیز)جے بھارت منچ کے سرپرست گریش جویال کے بھوپال سفر کے دوران جے بھارت منچ کے کارکنان کو پروگراموں سے آگاہ کیا۔ جے بھارت منچ کی میٹنگ میں گریش جویال نے کہا کہ منچ کے قیام کا مقصد بھارت کی یش اور کرانتی کو بڑھانا اور ایسے کاموں کی حوصلہ افزائی کرنا مقصد ہے جس سے بھارت کی جے ہو۔ میٹنگ میں کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے گریش جویا ل نے بتایا کہ آئندہ 26جنوری کو تمام بھارت کے باشندوں کے دل میں ملک کے تئیں محبت کی لو جگانے اور اسے مزید اور مضبوط کرنے کے لئے اور جمہوریت کیا ہے اور اس کی اہمیت کو زیا دہ سے زیادہ لوگوں کے درمیان اشتہار وتشہیر کر نے کے لئے مختلف سطح پر پروگرام منعقد کئے جا ئیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ قومی پرچم کی اہمیت کو نوجوانوں کے درمیان پہنچانے کیلئے ملک سے محبت کے نظموں کا مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔ اس موقعہ پر بھارت کے قدیم کھیلوں کو بھی بڑھا نے کے مقصد سے مقابلوں کا انعقاد کیا جا ئے گا۔ اس موقعہ پر یہ مطا لبہ بھی کیا جائے گا کہ ہندی سمیت اور تمام بھارتی زبانوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لئے انہیں انتظامی اور غیر انتظامی سطح پر استعمال میں لایا جائے۔ گریش جویال نے کہا کہ انسان کو صرف انسان کیلئے نہیں بلکہ زمین پر زندگی بسر کر نے والے تمام جانداروں کی بہبود کیلئے انسان کو زمین پر بھیجا ہے۔ انسان کو پوری کائنات کے حفا ظت کیلئے دعا دوا اور ہمدردی کا جذبہ دیکر بھیجا ہے ۔ کس طرح سے انسان متفرق ہے اور اپنی اختلاف سے نکل کر اپنی تہذیب کی طرف بڑھ سکے۔ صحیح معاملوں کو انسان کے اندر انسانیت دکھائی دے۔ اس پیغام کیلئے انسان کے مفاد کو بڑھانے کے پروگرام 18فروری کو منعقد کئے جائیں گے۔ اس موقعہ پر میٹنگ میں جے بھارت منچ کے مدھیہ پردیش تنظیمی کنوینر ار جن سنگھ، شوبھم پریہار آئی ٹی سیل پربھار ابھیشیک یادو، آنند پانڈے، ابھینو جانوریا، آدتیا وجے، محترمہ شکتی دوبے، انکور آیوتے (تمل ناڈو ) اور کئی دیگر کارکنان موجود رہے۔